ETV Bharat / bharat

Modi Govt Minority Scholarship: مودی حکومت میں اقلیتی طلباء کو زیادہ اسکالرشپ دی گئی - more scholarships were given to minority students

سال 2014 تک اقلیتی طلباء کو 3 کروڑ 3 لاکھ اسکالرشپ دی گئی تھی، جبکہ مودی حکومت میں گذشتہ سات برسوں میں طلبہ کو اب تک 5 کروڑ 10 لاکھ اسکالرشپ دی جا چکی ہیں۔

more scholarships were given to minority students
مودی حکومت میں اقلیتی طلباء کو زیادہ اسکالرشپ دی گئی
author img

By

Published : Dec 19, 2021, 2:14 AM IST

عالمی یوم اقلیت کے موقع پر آج دارالحکومت دہلی کے امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ایک تقریب کا انعقاد قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے کیا گیا جس میں اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی Union Minister of Minority Affairs نے کہاکہ ہمارے ملک میں اقلیتی برادری امن و چین کے ساتھ رہ رہی ہے، جبکہ ہمارے پڑوسی ملک میں نہ صرف اقلیت بلکہ اکثریت بھی محفوظ نہیں ہے۔'

ویڈیو
انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم مودی نے شہریت قانون کو آسان کیا جس کی وجہ سے آج ہمارے ملک میں پڑوسی ممالک کے مہاجرین بھارت کی شہریت حاصل کر رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں ہم نے دیکھا کہ افغانستان سے نہ صرف ہندو، سکھوں کو بھارت میں لایا گیا بلکہ مسلمانوں کو بھی پناہ دی گئی۔' اس دوران انہوں نے لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر میں مزید اضافہ کیے جانے پر لوگ اعتراض پر کہا کہ کیا یہ پہلی بار ہوا ہے جو اتنا واویلا مچایا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف ممالک میں لڑکیوں کی عمر میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور مسلم ممالک میں بھی ایسے ہی قوانین ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ سنہ 2014 تک اقلیتی برادری کے طلباء کو 3 کروڑ 3 لاکھ اسکالرشپ دی گئی تھی، جبکہ مودی حکومت اقتدار میں آئی تو نہ صرف وزارت اقلیت کے بجٹ میں اضافہ ہوا بلکہ طلبہ کو بھی اب تک 5 کروڑ 10 لاکھ اسکالرشپ دی جا چکی ہے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.