ETV Bharat / bharat

Monsoon Session 2022: آل پارٹی میٹنگ میں نہیں پہنچے وزیراعظم

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل آج 11 بجے کُل جماعتی اجلاس منعقد کیا گیا لیکن اس میں وزیراعظم نریندر مودی نہیں پہنچے۔ اس بار مانسون اجلاس خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سیشن میں صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب ہونے والا ہے۔ All Party Meeting before Monsoon Session

مانسون اجلاس سے قبل آل پارٹی میٹنگ
مانسون اجلاس سے قبل آل پارٹی میٹنگ
author img

By

Published : Jul 17, 2022, 10:19 AM IST

Updated : Jul 17, 2022, 2:18 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے پہلے حکومت صبح 11 بجے آل پارٹی میٹنگ کی۔ جس میں ایوان کی کارروائی کو بہتر طریقہ سے چلانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ایک میٹنگ بلائی تھی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کرنے والے تھے لیکن میٹنگ میں وزیراعظم نے شرکت نہیں کی جس پر کانگریس نے سوال اٹھائے ہیں۔ اجلاس کا ایجنڈا ان موضوعات پر بات کرنا تھا جنہیں اپوزیشن پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران بحث کے لیے پیش کرنا چاہے گی۔ All Party Meeting by Government

اس بار مانسون اجلاس خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سیشن میں صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب ہونے والا ہے۔ صدارتی انتخابات 18 جولائی کو ہوں گے جبکہ نائب صدر کا انتخابات 6 اگست کو ہوگا۔ موجودہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی میعاد 24 جولائی کو جبکہ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ نائب صدر کے انتخاب کے لیے امیدوار کا فیصلہ کرنے کے لیے اپوزیشن بھی دن کے آخر میں اپنا اجلاس منعقد کرے گی۔ بی جے پی نے گزشتہ روز مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر کو این ڈی اے کی جانب سے نائب صدر جمہوریہ عہدے کا امیدوار بنایا ہے۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن فوج کے لیے نئی اگنی پتھ بھرتی اسکیم، بے روزگاری، مہنگائی سے متعلق مسائل اٹھا سکتی ہے، جب کہ مرکزی حکومت پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران کئی قوانین کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گی۔ زیر التواء فہرست میں شامل کچھ بِلز میں 'دی انڈین انٹارکٹیکا بِل 2022 شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Monsoon Session 2022: اسپیکر کی پارلیمنٹ اجلاس کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل

بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اور ان کی تقسیم کا نظام (غیر قانونی سرگرمیوں کی ممانعت) ترمیمی بل 2022 لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا اور اسے راجیہ سبھا سے پیش ہونا باقی ہے۔ وائلڈ لائف (تحفظ) ترمیمی بِل 2021 لوک سبھا میں زیر التوا ہے، اینٹی پائریسی بِل 2019 اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل 2021 بھی لوک سبھا میں زیر التوا ہیں۔ مانسون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں جو نئے بل پیش کیے جائیں گے ان میں مرکزی یونیورسٹیز ترمیمی بل 2022 شامل ہے۔ فیملی کورٹس (ترمیمی) بل 2022 بھی ایک نیا بل ہے۔

Last Updated : Jul 17, 2022, 2:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.