ETV Bharat / bharat

Money laundering case نواب ملک کی ضمانت پر فوری سماعت کی درخواست خارج - مہاراشٹر کے سابق وزیر

سپریم کورٹ نے منگل کو مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کیس کی سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 16, 2023, 7:16 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر نواب ملک کی منی لانڈرنگ کیس میں ان کی ضمانت کی درخواست پر فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے ملک کو، جو فروری 2022 سے جیل میں ہیں، کو جلد سماعت کے لیے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ان کے خلاف درج منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے میں کرے گی۔ درخواست گزار ملک کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے اپنی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے معاملے کی فوری سماعت کی استدعا کی تھی۔ ملک نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2005 کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 24 فروری 2022 کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر دہشت گرد داؤد ابراہیم کے ایک ساتھی سے متعلق زمین کے مبینہ سودے میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ملک ان کی 1999 کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے منی لانڈرنگ کیس میں 2022 میں گرفتاری کے بعد ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔ ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے نومبر 2022 میں ان کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔ای ڈی نے ان کے خلاف انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے ساتھ اس کے ڈرائیور سلیم پٹیل کے ذریعے زمین کے سودے میں رقم کے لین دین کے سلسلے میں چارج شیٹ بھی داخل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Bombay HC on Nawab Malik یہ ثابت کرو کے نواب ملک علیل ہیں، بمبئی ہائی کورٹ کا وکلاء سے سوال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.