ETV Bharat / bharat

National Herald Case: آج دوبارہ ای ڈی نے راہل گاندھی کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کو ای ڈی نے آج پھر طلب کیا ہے، جہاں ان سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ED Rahul Gandhi summoned again today

آج پھر ای ڈی نے راہل گاندھی کو طلب کیا ہے

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 10:01 AM IST

نئی دہلی: منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس رہنما راہل گاندھی سے آج (منگل 21 جون) پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ای ڈی نے انہیں ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس رہنما سے گزشتہ کئی دنوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ Rahul Gandhi Summoned Again Today

اس سے پہلے بھی گزشتہ ہفتے ان سے چار دن پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ چار دنوں میں چالیس گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد راہل نے ای ڈی سے وقفہ طلب کیا تھا۔ انہوں نے ای ڈی کو بتایا تھا کہ ان کی ماں سونیا گاندھی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ فی الحال ان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، اس لیے انہیں پوچھ گچھ سے کچھ دن کی چھوٹ دی جانی چاہیے۔ ان کی مانگ کو قبول کرتے ہوئے ای ڈی نے انہیں ایک دن کی راحت دی۔

ذرائع کے مطابق راہل نے ای ڈی سے درخواست کی تھی کہ وہ نیشنل ہیرالڈ کیس سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ان سے پوچھ گچھ پیر تک ملتوی کرے۔ اس معاملے میں راہل گاندھی سے چار دنوں میں چالیس گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

پارٹی کارکنوں نے راہل گاندھی کو پوچھ گچھ کے لیے بلانے کی سخت مخالفت کی۔ اس کے بعد کانگریس کارکنوں کو پارٹی دفتر اور ای ڈی ہیڈکوارٹر کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔ ان دنوں کارکنوں کے احتجاج سے متعلق ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا تھا، جس میں پولیس اہلکار انہیں گھسیٹ کر بسوں میں بٹھاتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ اس دوران پارٹی کے سرکردہ رہنما بشمول ادھیر رنجن چودھری، بھوپیش بگھیل اور پون کھیڑا نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔

معاملہ 2012 میں زیر بحث آیا تھا:

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے 2012 میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کانگریس کے کچھ لیڈران نے غلط طریقے سے ینگ انڈین لمیٹیڈ (YIL) کے ذریعے ایسوسی ایٹیڈ جرنلز لمیٹیڈ کو حاصل کیا ہے۔ کانگریس لیڈران نے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی شدید مخالفت کی ہے۔ ای ڈی آفس کے باہر احتجاج کرنے والے کانگریس کارکنان اور لیڈران کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ کانگریس قائدین رجنی پاٹل، اکھلیش پرساد سنگھ، ایل ہنومنتھیا اور تھروناوکرسر کو راہُل گاندھی کی حمایت میں احتجاج کرنے پر مندر مارگ پی ایس پر حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل رندیپ سرجے والا کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ راہل گاندھی کے ای ڈی دفتر پہنچنے سے قبل کانگریس کارکنان نے ای ڈی دفتر کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد کئی رہنماؤں سمیت کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا۔

مزید پڑھیں:۔ National Herald Case: راہل گاندھی ای ڈی کے سامنے ہوئے پیش، پوچھ تاچھ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.