ETV Bharat / bharat

گجرات میں اس سال بھی محرم کے جلوس پرپابندی عائد

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 7:31 PM IST

تعزیہ کمیٹی گجرات کے چیئرمین پرویز مومن نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے جلوس نکالنے کے تعلق سے گجرات پولیس محکمہ سے اجازت مانگی گئی تھی۔جس کے تحت آج جوائنٹ پولیس کمشنر کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی۔ جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر رواں برس بھی محرم کا جلوس نہیں نکالا جائے گا۔

http:////urdu/11-August-2021/gj-ahd-02-mohorrampercoronakagrahan-av-7205053_11082021174712_1108f_1628684232_948.jpg
گجرات میں اس سال بھی محرم کے جلوس پرپابندی عائد

محرم کا آغاز ہو چکا ہے اسی ماہ یوم عاشورہ پر امام حسین صاحب کی یاد میں محرم کا جلوس نکالا جاتا ہے۔لیکن کورونا وائرس کے سبب گزشتہ سال محرم کے جلوس پر پوری طرح پابندی عائد کی گئی تھی رواں برس بھی گجرات میں محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس تعلق سے سینٹرل تعزیہ کمیٹی گجرات کے چیئرمین پرویز مومن نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے جلوس نکالنے کے تعلق سے گجرات پولیس محکمہ سے پرمیشن مانگی گئی تھی۔ جس کے تحت آج جوائنٹ پولیس کمشنر کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی۔

جس میں ہمیں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر رواں برس بھی محرم کا جلوس نہیں نکالا جائے گا۔

حالانکہ اس موقع پر ہونے والے پروگرام کو اپنے گھروں امام بارگاہوں اور محلوں میں کورونا گائیڈ لائین کے مطابق کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تعزیہ بھی رکھے جا سکتے ہیں لیکن تعزیہ جلوس کی شکل میں نہیں نکالیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں:ایک شاعر سیریز: گجرات کے مشہور شاعر مظہر رحمٰن

انہوں نے مزید کا کہ اس تعلق سے پریس کانفرنس کل صبح احمدآباد کے گائک وارڈ حویلی پولیس اسٹیشن میں رکھی جائے گی۔

اور تمام تفصیلات فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.