ETV Bharat / bharat

ICC Men's Player of the Month Award سراج اور گل جنوری کے بیسٹ پلیئر ایوارڈ کے لیے نامزد - جنوری کے بیسٹ پلیئر ایوارڈ کے لیے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی اوپنر شبھمن گل اور تیز گیند باز محمد سراج کو جنوری کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ آئی سی سی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

سراج اور گل جنوری کے بیسٹ پلیئر ایوارڈ کے لیے نامزد

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 6:14 PM IST

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی اوپنر شبھمن گل اور تیز گیند باز محمد سراج کو جنوری کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ آئی سی سی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ بھارت کے باصلاحیت بلے باز گل نے جنوری میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یک روزہ میں ڈبل سنچری بنانے کے بعد اگلے دو میچوں میں بالترتیب 40 ناٹ آؤٹ اور 112 رنز بنائے اور تین میچوں کی ایک روزہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز (360) کے بابر اعظم کے ریکارڈ کی برابری کی تھی۔

ون ڈے کرکٹ میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کے بعد، گل نے نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی سنچری اسکور کی۔ سری لنکا کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اوسط کارکردگی کے بعد گل کیوی ٹیم کے خلاف بھی پہلے دو میچوں میں زیادہ کچھ نہیں کر سکے۔ تاہم، انہوں نے فیصلہ کن تیسرے اور آخری ٹی20 میں 63 گیندوں پر 126 رن کی دھماکہ خیز اننگ کھیل کر اپنے ناقدین کا منہ بندکردیا۔

یہ بھی پڑھیں: Aaron Finch Announces Retirement فنچ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہا

دوسری جانب جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں بھارتی بولنگ کی قیادت کرنے والے محمد سراج رواں ماہ ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون بولر بن گئے۔ سال کے پہلے مہینے میں ہی پانچ میچ کھیل کر سراج نے 38.4 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں، جس نے انہیں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچا دیا۔ سراج کی بہترین کارکردگی جنوری میں سری لنکا کے خلاف سامنے آئی، جب انہوں نے تیسرے ون ڈے میں صرف 32 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی نے دونوں بھارتی کرکٹروں کے علاوہ نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.