ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم کل ریلوے فریٹ کوریڈور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو راجستھان میں شمال مغرب ریلوے کے تحت اجمیر ڈیویژن کے مدار ریلوے سیکشن تک ملک کے کثیرالاستعمال ریلوے فریٹ کوریڈور پروجیکٹ کا آن لائن افتتاح کریں گے۔

prime minister narendra modi
وزیراعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 4:52 PM IST

وزیر اعظم نریندرمودی جمعرات کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ویسٹرن ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور کے 306 کلومیٹر لمبے ٹریک کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ یہ کوریڈور نیو ریواڑی-نیوکشن گڑھ-مدار ریلوے سیکشن (اجمیر) تک آپریٹ ہوگی۔ اس موقع پر مسٹر مودی دنیا کی پہلی الیکٹرک روٹ پر ڈبل اسٹیک 1.5 کلومیٹر لمبی کنٹینر ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کریں گے۔

شمال۔مغرب ریلوے کی جانب سے نیو کشن گڑھ ریلوے اسٹیشن پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھڑی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر ٹریک اور کنٹینر ٹرین کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر گورنر کلراج مشر، وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، وزیر ریل پیوش گویل، اجمیر سے رکن پارلیمنٹ بھاگیرتھ چودھری، راجسمند سے رکن پارلیمنٹ دیا کماری بھی جڑیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ٹریک کا کام 27 دسمبر 2019 کو شروع کیا گیا تھا جس کا اب افتتاح ہونے جا رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.