ETV Bharat / bharat

مودی آزادی کا امرت مہوتسو کل سے شروع کریں گے - انڈیا ایٹ 75 کا علامتی نشان

مہاتما گاندھی نے 12 مارچ 1930 کو تاریخی دانڈی یاترا شروع کی تھی جو 6 اپریل 1930 کو مکمل ہوئی تھی۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ 15 اگست 2022 کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے پہلے 75 ہفتے کی مدت 12 مارچ سے شروع ہوگی۔

مودی آزادی کا امرت مہوتسو کل سے شروع کریں گے

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 5:08 PM IST

ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ 'آزادی کا امرت مہوتسو' جمعہ سے شروع ہورہا ہے جس میں گجرات میں 92 پروگراموں سمیت ملک کے گوشے گوشے میں 164 پروگرام ہوں گے۔ اہم پروگرام احمدآباد کے سابرمتی آشرم میں ہوگا جس میں وزیر اعظم نریندرمودی شریک ہوں گے۔

مرکزی وزیر ثقافت پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ پٹیل کل سابرمتی آشرم سے ناڈیاڈ تک 75 کلومیٹر کی پد یاترا کریں گے جو چار روز بعد 16 مارچ کو مکمل ہوگی۔

پٹیل نے بتایا کہ مودی سابرمتی آشرم میں منعقدہ اہم پروگرام میں انڈیا ایٹ 75 کا علامتی نشان اور ویب سائٹ جاری کریں گے۔ وہ ووکل فار لوکل کے لئے چرخا مہم، آتم نربھر انکیوبیٹر کا افتتاح کرنے کے بعد پد یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس میں 81 نوجوانوں کا ایک قافلہ سابرمتی سے دانڈی تک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت ثقافت، ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ سروے، ریجنل کلچرل سنٹر اینڈ ٹرائفڈ ملک کی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیراہتمام علاقوں کے 164 مقامات پر انڈیا ایٹ 75 کے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرے گا۔ اس کے علاوہ 20 مقامات پر خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان پروگرام کا اہم انعقاد دہلی، شملہ، سیوان، پٹنہ، نیل گنج (مغربی بنگال)، جھانسی، لکھنئو، سارناتھ، جبل پور، پونے، دیگ محل راجستھان، پوربندر، گوا، ویلور تمل ناڈو، تروپتی، سنکرم آندھراپردیش، ہمپی کرناٹک اور تریچور کیرالا، اروناچل پردیش میں پاسی گھاٹ، بارامولا اور سانبا (جموں و کشمیر)، کرگل اور لیہہ (لداخ)، گنگٹوک وغیرہ میں کیا جائے گا۔

پٹیل نے بتایا کہ اس پورے پروگرام کا خاکہ 20 ہفتے کی سخت محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مہاتما گاندھی نے 12 مارچ 1930 کو تاریخی دانڈی یاترا شروع کی تھی جو 6 اپریل 1930 کو مکمل ہوئی تھی۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ 15 اگست 2022 کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے پہلے 75 ہفتے کی مدت 12 مارچ سے شروع ہوگی۔

یو-این-آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.