ETV Bharat / bharat

inauguration National Conference of Environment Ministers وزیر اعظم مودی آج ماحولیات کے وزراء کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے - ماحولیات کے وزراء کی قومی کانفرنس

وزیر اعظم مودی آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام ریاستوں کے وزرائے ماحولیات کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ ریاستی پالیسی سازوں کی اس طرح کی قومی کانفرنسوں میں پی ایم مودی کی شرکت کافی اہم مانی جاتی ہے۔

وزیر اعظم مودی آج ماحولیات کے وزراء کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 9:17 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام ریاستوں کے وزرائے ماحولیات کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاستی پالیسی سازوں کی اس طرح کی قومی کانفرنس میں پی ایم مودی کی شرکت کافی اہم مانی جاتی ہے۔ تعاون پر مبنی وفاقیت اور ٹیم انڈیا کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہوئے ریاست کے رہنماؤں کو ایک قومی نقطہ نظر فراہم کرنے کی وزیر اعظم کی طرف سے دانستہ کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:۔ PM Cares Fund وزیر اعظم مودی نے پی ایم کیئرس فنڈ میں تعاون کیلئے ہم وطنوں کی تعریف کی

ذرائع کے مطابق 10 ستمبر کو وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے احمد آباد میں 'سینٹر اسٹیٹ سائنس کانفرنس' کا افتتاح کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 25 اگست کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے محنت کی قومی لیبر کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ چیف سکریٹریوں کی دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کے لیے 16 جون کو دھرم شالہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس قسم کی پہلی کانفرنس تھی جہاں وزیراعظم نے مختلف پالیسیوں کے بہتر نفاذ کے لیے ملک کے سینئر ترین بیوروکریٹس سے بات چیت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ مودی نے 30 اپریل کو وزیراعلی اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کی مشترکہ کانفرنس کا بھی افتتاح کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.