ETV Bharat / bharat

مودی نے کووڈ وباء میں امریکی مدد کے لیے کملا ہیرس کا شکریہ ادا کیا - کووڈ وبا

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی حکومت، کمپنیاں اور بیرون ملک میں مقیم بھارتی برادری نے کووڈ وبا سے مشکل لڑائی میں بہت مدد کی۔ امریکی صدر اور کملا ہیرس نے خود ایک ایسے وقت میں عہدہ سنبھالا جب پوری دنیا مشکل چیلنجز کا سامنا کر رہی تھی۔

مودی نے کملا ہیرس سے ملاقات ککی
مودی نے کملا ہیرس سے ملاقات ککی
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 11:54 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی دوطرفہ ملاقاتوں کی کڑی میں دوسری میٹنگ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے ساتھ ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کووڈ وبا میں امریکہ کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں کملا ہیرس نے ان کا استقبال کیا۔ پہلے دونوں رہنماؤں نے اکیلے میں گفتگو کی اور پھر وفد کی سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔ بھارتی وفد میں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبال، خارجہ سیکرٹری ہرش وردھن شرنگلا، امریکہ میں بھارت کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو اور وزارت خارجہ میں جوائنٹ سیکرٹری ( امریکہ) وانی راؤ شامل تھے۔

میٹنگ سے قبل دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر میڈیا میں اپنے بیانات دئیے۔ وزیر اعظم نے کووڈ وبا کے دوران کملا ہیرس کی مدد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر بننے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی بار بات چیت ہوئی۔ ایک مرتبہ اس وقت بات چیت ہوئی تھی جب بھارت کووڈ وبا سے دوچار تھا۔

مزید پڑھیں:۔ وزیر اعظم مودی کی وائٹ ہاؤس میں کملا ہیرس سے ملاقات

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی حکومت، کمپنیاں اور بیرون ملک میں مقیم بھارتی برادری نے کووڈ وبا سے مشکل لڑائی میں بہت مدد کی۔ امریکی صدر اور کملا ہیرس نے خود ایک ایسے وقت میں عہدہ سنبھالا جب پوری دنیا مشکل چیلنجز کا سامنا کر رہی تھی اور بہت ہی کم عرصے میں انہوں نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں چاہے وہ کووڈ سے مقابلہ ہو یا موسمیاتی تبدیلی ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ دنیا کی سب سے بڑی اور پرانی جمہوریتیں ہیں۔ ہمارا تعاون آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ امریکہ کے نائب صدر کے طور پر آپ کا انتخاب بہت اہم اور تاریخی واقعہ رہا ہے۔ آپ دنیا بھر کے بہت سے لوگوں کے لیے تحریک کا سر چشمہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ صدر جو بائیڈن اور آپ کی قیادت میں ہمارے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے۔

وزیر اعظم نے انہیں مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت کے لوگ آپ کے استقبال کے منتظر ہیں۔ میں آپ کو بھارت آنے کی دعوت دیتا ہوں‘‘۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.