ETV Bharat / bharat

Modi Biden Speak on phone ایئرانڈیا بوئنگ معاہدے کے بعد وزیراعظم مودی کی امریکی صدر بائیڈن سے ٹیلیفونک گفتگو

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کرکے ایئر انڈیا اور بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور عالمی تزویراتی شراکت داری کو مزید مظبوط کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایئر انڈیا نے منگل کو یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 250 جبکہ امریکی ایئر ویز کمپنی بوئنگ سے بھی 290 طیارہ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

Modi speaks to Joe Biden over phone after Air India Boeing deal
ایئرانڈیا بوئنگ معاہدے کے بعد وزیراعظم مودی کی امریکی صدر بائیڈن سے ٹیلیفونک گفتگو
author img

By

Published : Feb 14, 2023, 11:02 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ مودی، بائیڈن نے ایئر انڈیا اور بوئنگ معاہدے کو تاریخی قرار دیا اور اسے باہمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور باہمی فائدہ مند تعاون کی مثال کے طور پر ایئر انڈیا اور بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس سے قبل، بائیڈن نے ایئر انڈیا اور بوئنگ کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ایک تاریخی معاہدہ قرار دیا۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکہ مینوفیکچرنگ میں دنیا کی قیادت کرسکتا ہے اور کرے گا۔آج، مجھے ایئر انڈیا اور بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدے کے ذریعے 200 سے زیادہ امریکی ساختہ طیاروں کی خریداری کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Air India Aircraft Deal ایئر انڈیا کا ایئربس اور بوئنگ سے 540 طیارے خریدنے کا تاریخی معاہدہ

بائیڈن نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ، میں اپنی شراکت کو مزید گہرا کرنے کا منتظر ہوں کیونکہ ہمیں مشترکہ عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ دریں اثنا، پی ایم مودی اور بائیڈن نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ انیشی ایٹو آن کریٹیکل اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز (ICET) کی پہلی میٹنگ کا بھی خیرمقدم کیا اور خلائی، سیمی کنڈکٹر، دفاع اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان متحرک اور باہمی طور پر فائدہ مند عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ رہنماؤں نے اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان کی جاری G20 چیئرمین شپ کے دوران رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.