نئی دہلی: اتر پردیش کی کانگریس کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ بتانا چاہئے کہ انہیں خواتین کے خلاف گھناؤنے جرائم کرنے والوں میں بھلائی کیوں نظر آتی ہے۔Priyanka Gandhi Slams Centre
پرینکا نے کہا کہ بلقیس بانو معاملے میں رہا ہونے والے دو مجرموں نے پیرول پر رہتے ہوئے جنسی تشدد کی کوشش کی ہے اور اس سلسلے میں ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، بلقیس بانو معاملے میں بی جے پی حکومت کی طرف سے رہا کیے گئے دو مجرموں پر 1000 دن کی پیرول کے دوران بھی جنسی تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، 'رویہ' کیسے ظاہر ہوا؟ کیا آپ ملک کو بتائیں گے؟۔'
یو این آئی