ETV Bharat / bharat

'خود انحصار بھارت کے لئے نوجوانوں میں خود اعتمادی ضروری' - نئی قومی تعلیمی پالیسی

انہوں نے کہا کہ خود انحصار بھارت کی تعمیر کے لئے ملک کے نوجوانوں کے اندر خود اعتمادی انتہائی اہم ہے۔ اعتماد تب ہی آتا ہے جب نوجوانوں کو اپنی تعلیم، اپنے علم اور اپنی مہارت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہوتا ہے۔ خود اعتمادی اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کی تعلیم اس کو اپنا کام کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے اور اسے ضروری مہارت بھی دے رہی ہے۔

Modi said self-reliance of youth is essential for self-reliant India
'خود انحصار بھارت کے لئے نوجوانوں میں خود اعتمادی ضروری'
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 1:38 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خود انحصار بھارت کی تعمیر کے لئے ملک کے نوجوانوں میں خود اعتماد کا پایا جانا بہت ضروری ہے اور یہ اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب نوجوانوں کو اپنی تعلیم، اپنے علم اور اپنے ہنر پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہو۔

وزیر اعظم نے بدھ کے روز وزارت تعلیم کے زیر اہتمام تعلیم کے شعبے میں بجٹ کے استعمال سے متعلق ویبینار میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غور و خوض ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ملک اپنی ذاتی، فکری، کاروباری ذہنیت اور ہنر کو سمت دینے والے پورے ماحول کو تبدیل کرنے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کو مزید تیز کرنے کے لئے بجٹ سے پہلے ہی آپ سب کی تجاویز سے تجاویز لی گئیں۔ مجھے نئی قومی تعلیمی پالیسی کے سلسلے میں ملک کے لاکھوں لوگوں سے مشورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور اب اس کے نفاذ کے لئے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لئے ملک کے نوجوانوں کے اندر خود اعتمادی انتہائی اہم ہے۔ اعتماد تب ہی آتا ہے جب نوجوانوں کو اپنی تعلیم، اپنے علم اور اپنی مہارت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہوتا ہے۔ خود اعتمادی اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کی تعلیم اس کو اپنا کام کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے اور اسے ضروری مہارت بھی دے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسی سوچ کے ساتھ نئی قومی تعلیمی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ پری-نرسری سے لے کر پی ایچ ڈی تک جلد از جلد قومی تعلیمی پالیسی کے ہر التزام کو زمین پر اتارنے کے لئے ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ اگر کورونا وائرس کے سبب رفتار کچھ کم ہو گئی تھی تو اب اس کے اثر سے نکل کر رفتار کو بڑھانا ضروری ہے اور آگے بڑھنا بھی ضروری ہے۔ اس سال کا بجٹ بھی اس سمت میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔ اس سال کے بجٹ میں محکمہ صحت کے بعد دوسرا بڑا شعبہ تعلیم، مہارت سازی اور تحقیق و جدت طرازی کا شعبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل انوویشن انڈیکس میں ہندوستان دنیا کے 50 بڑے ممالک میں شامل ہوچکا ہے اور اس میں مسلسل بہتری درج کررہا ہے۔ اعلی تعلیم، تحقیق اور جدت کی مستقل حوصلہ افزائی سے طلبہ اور نوجوان سائنسدانوں کے لئے نئے مواقع میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے ساتھ اچھی بات یہ ہے کہ تحقیق اور ترقی میں بیٹیوں کی شراکت میں اطمینان بخش اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ ملک کے قومی نظام تعلیم میں سب سے بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے۔ اس ویبینار میں بیٹھے ہوئے ماہرین تعلیم سے بہتر یہ بات کون جانتے ہیں کہ موضوع کو سمجھنے میں زبان کا بڑا رول ہوتا ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی میں مقامی زبان کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اب یہ تمام ماہرین تعلیم، ہر زبان کے ماہرین کی ذمہ داری ہے کہ ہندوستانی زبانوں میں کس طرح ملک اور دنیا کا بہتر مواد تیار کیا جائے۔

مودی نے کہا کہ 'ملک میں ہنر کی کمی نہیں ہے۔ گاؤں کے امیر ہو، غریب بو اپنی زبان کے علاوہ کچھ نہیں جانتے، ان کی صلاحیت بھی کم نہیں ہوتی ہے۔ ہمیں اپنے گاؤں، اپنے غریبوں کی صلاحیتوں کو زبان کی وجہ سے مرنے نہیں دینا چاہئے۔ اسے ملک کے ترقیاتی سفر سے محروم نہیں رکھا جانا چاہئے۔ یہ کام ایک مشن کے انداز میں کرنے کی ضرورت ہے۔ بجٹ میں اعلان کیے گئے قومی زبان کے ترجمہ مشن سے اس ضمن میں کافی حوصلہ افزائی ملے گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.