نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پیر کو یہاں راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Independence Day 2022۔ لال قلعہ کی فصیل سے ہم وطنوں سے خطاب کرنے سے پہلے پی ایم مودی Prime Minister Modi راج گھاٹ پہنچے اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد میں وہ لال قلعہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ Modi Paid Homage to Bapu at Rajghat
یہ بھی پڑھیں:
لال قلعہ پہنچنے پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ، سیکرٹری دفاع نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ قبل ازیں پی ایم مودی نے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "ہم وطنوں کو یوم آزادی کی بہت بہت مبارکباد۔ جے ہند!"
یو این آئی