ETV Bharat / bharat

'کانگریس اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے' - کانگرس اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے

وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس پارٹی پر آسام کی چائے کو بدنام کرنے والوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔

'کانگریس اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے'

author img

By

Published : Mar 21, 2021, 4:24 PM IST

نریندر مودی نے چھابوا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں یہ جان کر دکھ ہوا کہ ایک پرانی پارٹی، جس نے ملک پر 50 سے 55 سال تک حکومت کی، وہ بھارت کی مشہور چائے کو بدنام کرنے والوں کی حمایت کررہی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر ایک چائے والا آپ کے مسائل کو نہیں سمجھے گا، تو کون سمجھے گا'۔

'کانگریس اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے'
وزیراعظم نے سویڈن کی ماحولیاتی ماہرگریٹا تھنبرگ کے متنازع ٹول کٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'کسانوں کو استعمال کرنے کے کئی طریقے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد بھارت کے یوگ اور چائے کی شبیہ کو بدنام کرنا تھا'۔ نریندر مودی نے کہا کہ 'کانگریس حکومت اور اس کی پالیسیوں نے آسام کو سماجی، ثقافتی اور جغرافیائی طور پرنقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ' بی جے پی کی پالیسی، قیادت اور ارادے نیک ہیں'۔

وزیراعظم نے کہا کہ' کانگریس کے پاس نہ رہنما ہیں اور نہ پالیسی اور نہ ہی نظریہ۔' انہوں نے الزام لگایا کہ' کانگرس اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور کسی سے بھی ہاتھ ملا سکتی ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ ریاست کی 126 اسمبلی کی سیٹوں پر 27 مارچ اورچھ اپریل کو دومراحل میں ووٹنگ ہونے ہیں اور نتیجے دومئی کو آئیں گے۔

۔یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.