ETV Bharat / bharat

Modi to Distribute 71K Appointment Letters مودی نے نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کوتقریباً 71 ہزار تقرر نامے سونپے

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو روزگار میلے کے ذریعے تقررنامہ دینے کی یہ مہم اسی طرح جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو قوم کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں اور توانائی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔PM Modi to distribute 71K appointment letters to newly-inducted recruits

71 ہزار تقرر نامے
71 ہزار تقرر نامے
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 2:23 PM IST

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز روزگار میلے کے تحت نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کو تقریباً 71 ہزار تقرر نامے سونپتے ہوئے ان سے مختلف سرکاری محکموں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔PM Modi to distribute 71K appointment letters to newly-inducted recruits

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا، ''میں ملک کے نوجوانوں سے نئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کروں گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ آج کے تقرر نامے محض داخلے کا ذریعہ ہیں۔"

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو روزگار میلے کے ذریعے تقررنامہ دینے کی یہ مہم اسی طرح جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو قوم کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں اور توانائی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کام کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دیں۔ سیکھنے کے دوران اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔ اپنے سینئرز سے اچھی باتیں سیکھیں۔ میں مسلسل سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں نے اپنے اندر موجود طالب علم کو کبھی مرنے نہیں دیا۔ میں ہر ایک سے، چھوٹی چھوٹی چیزوں سے سیکھتا رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس عادت کی وجہ سے وہ ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں (وزیراعظم) ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام نمٹانے میں کبھی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں:Job Fair Appointment Letter پی ایم مودی روزگار میلہ کے تحت ہزاروں افراد کو تقرری نامے تقسیم کریں گے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.