ETV Bharat / bharat

Congress On Rajiv Gandhi's killers راجیو کے قاتلوں کی رہائی پر مودی حکومت کی خاموشی قابل مذمت، کانگریس - سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتل رہا

کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم کے قتل میں ملوث چھ ملزمان کو رہا کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط قرار دیا اور کہا کہ جو لوگ اس کو ٹھیک بتا رہے ہیں وہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔Congress Slams Modi govt

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 12, 2022, 5:32 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث افراد کی رہائی پر مودی حکومت کی خاموشی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اسے دہشت گردی کے ساتھ سمجھوتہ قرار دیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم کے قتل میں ملوث چھ ملزمان کو رہا کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط قرار دیا اور کہا کہ جو لوگ اس کو ٹھیک بتا رہے ہیں وہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔Rajiv Gandhi Assassination Case

وینوگوپال نے ٹویٹ کیا، ''دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہونی چاہیے۔ راجیو گاندھی کے قتل کے مجرموں کی رہائی پر مودی حکومت کی افسوسناک خاموشی قابل مذمت ہے اور یہ خاموشی دہشت گردی کے واقعہ کے ساتھ سمجھوتہ ہے۔ جو لوگ ان دہشت گردوں کی رہائی کی تعریف کر رہے ہیں وہ دراصل بالواسطہ طور پر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو راجیو گاندھی قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے نلنی سری ہرن اور آر پی روی چندرن کی قبل از وقت رہائی کا حکم دیا۔ ان دونوں نے قبل از وقت رہائی کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ جسٹس بی آر گاوائی اور بی وی ناگرتھنا کی بنچ نے کہا کہ اے جی پیراریولن کے معاملے میں سنایا گیا سپریم کورٹ کا فیصلہ اس معاملے میں بھی لاگو ہوتا ہے۔Rajiv Gandhi assassination caseنلنی جو فی الحال پیرول پر باہر ہیں، نے مدراس ہائی کورٹ کی جانب سے اپنی درخواست کو مسترد ہونے کے بعد جیل سے جلد رہائی کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rajiv Gandhi Assassination Case راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کا فیصلہ غلط، کانگریس

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.