ETV Bharat / bharat

Arif Mohammed Khan On Yoga مودی حکومت نے یوگا کو ایک بار پھر شہرت دلائی ہے، عارف خان

کیرالہ کے گورنر نے کہا کہ کائنات کی تخلیق سے ہی عظیم انسان بنی نوع انسان کی رہنمائی کرتے رہے ہیں اور اس دور میں بھی شری شری روی شنکر جیسے عظیم انسان یہ کام کر رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 9:33 PM IST

نئی دہلی: کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے یوگ کو پھر سے شہرت ملی ہے اور ہندوستان کو 'یوگ کا عالمی دن ' منانے کے ساتھ ہی یوگ کے مرکز کے طورپر شناخت ملی ہے۔مہاویر جینتی کے موقع پر یہاں منعقد ایک پروگرام میں کیرالہ کے گورنر خان نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں مہاتما گاندھی جی نے کہا تھا کہ ہماری اس فطرت کے پاس پوری دنیا کے انسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی دولت اور صلاحیت موجود ہے لیکن وہ ایک لالچی انسان کی خواہش پوری کرنے کا اہل نہیں۔

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ کائنات کی تخلیق سے ہی عظیم انسان بنی نوع انسان کی رہنمائی کرتے رہے ہیں اور اس دور میں بھی شری شری روی شنکر جیسے عظیم انسان یہ کام کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں شری شری روی شنکر کے علاوہ مرکزی وزراء انوراگ ٹھاکر، پورشوتم روپالا اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔ عارف محمد خان نے کہا کہ جین برادری اپنے نظریات اور خیالات کے ساتھ ایک عدم تشدد اور امن پسند معاشرہ رہا ہے۔ معاشرے اور قوم کی تعمیر میں اس کمیونٹی کا خصوصی کردار ہے اور اس نے سماجی خدمت کے شعبے میں ایک مثال قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Clerics Reaction On Yoga مسلم تنظیموں اور رہنماوں کا یوگا پر ردعمل

International Yoga Day نویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے لیے 100 دن کی الٹی گنتی شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.