ETV Bharat / bharat

Modi Tweets on Flood in Pakistan وزیراعظم مودی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہی پر غم کا اظہار کیا - پاکستان میں سیلاب پر مودی نے غم کا اظہار کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر غم کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد پیر کے روز 1,061 تک پہنچ گئی۔ Modi Tweets on Flood in Pakistan

Modi expresses grief over disaster flood in Pakistan
وزیراعظم مودی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہی پر غم کا اظہار کیا
author img

By

Published : Aug 29, 2022, 10:15 PM IST

پڑوسی ملک پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جان کی جاچکی ہے، املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں اور ان کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ میں لکھا، "پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھ کر افسوس ہوا، ہم متاثرین، زخمیوں اور اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور وہاں معمولات زندگی کی جلد بحالی کی امید کرتے ہیں۔ Modi Tweets on Flood in Pakistan

Modi expresses grief over disaster flood in Pakistan
وزیراعظم مودی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہی پر غم کا اظہار کیا

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں پیر کو سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1061 تک پہنچ گئی جب کہ معاشی بحران کا شکار وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کی اپیل کے بعد بین الاقوامی امداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ سیلاب کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 33 ملین افراد، یعنی ملک کی کل آبادی کا ساتواں حصہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان نے اسے دہائی کا بدترین مانسون قرار دیا، جب کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو 10 بلین امریکی ڈالر تک کا نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: Devastating Floods in Pakistan پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر

قدرتی آفات سے نمٹنے والی اہم قومی تنظیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سیلاب کی وجہ سے کم از کم 1,061 افراد ہلاک اور 1,575 زخمی ہوئے ہیں۔ اتھارٹی نے کہا کہ تقریباً 9,92,871 مکانات کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جس سے لاکھوں افراد خوراک اور پینے کے صاف پانی وغیرہ سے محروم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً 7.19 لاکھ جانور بھی ہلاک ہوچکے ہیں اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زرخیز زمین زیر آب آگئی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون اخبار نے رپورٹ کیا کہ حکام نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہزاروں دیہات کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ منقطع ہے اور سڑکیں اور پل بہنے والے ندیوں سے تباہ ہو چکے ہیں۔ جیو ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان صوبوں میں بجلی کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان، جو اس ہولناک آفت سے نمٹنے میں مشکلات کا شکار ہے، نے بین الاقوامی مدد طلب کی ہے اور کئی ممالک نے یکجہتی کے پیغامات کے ساتھ انسانی امداد بھیجی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.