ETV Bharat / bharat

Modi Cabinet Reshuffle مودی کابینہ میں بڑا رد و بدل، کرن رجیجو کی جگہ میگھوال وزیر قانون ہوں گے

author img

By

Published : May 18, 2023, 11:24 AM IST

ارجن رام میگھوال کو وزیر قانون کا چارج دیا گیا ہے۔ رجیجو اب سے ارتھ سائنسز کی وزارت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

کابینہ میں بڑا ردوبدل
کابینہ میں بڑا ردوبدل

نئی دہلی: دہلی سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ مودی کابینہ میں بڑا رد و بدل کیا گیا ہے۔ وزیر قانون کرن رجیجو کو عہدے سے ہٹا کر ارجن رام میگھوال کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ ارجن رام میگھوال کو قانون اور انصاف کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر آزادانہ چارج سونپا گیا ہے۔ ساتھ ہی، رجیجو کو ارتھ سائنسز کی وزارت میں دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشورے پر صدر نے یونین کونسل آف منسٹرس میں وزراء کے عہدوں میں ردوبدل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرن رجیجو اب ارتھ سائنسز کی وزارت کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جب کہ ریاستی وزیر ارجن رام میگھوال کو ان کے موجودہ محکموں کے علاوہ رجیجو کی جگہ قانون و انصاف کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر آزادانہ چارج دیا گیا۔

رجیجو اروناچل مغربی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ کرن رجیجو 19 نومبر 1971 کو اروناچل پردیش کے مغربی کامنگ ضلع میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے پہلی بار 2004 (اروناچل مغربی حلقہ) میں لوک سبھا کا انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی، لیکن وہ 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں ہار گئے۔ رجیجو نے 2014 کے انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کی اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: National Quantum Mission مرکزی کابینہ نے نیشنل کوانٹم مشن کو منظوری دے دی

واضح رہے کہ کرن رجیجو نے 8 جولائی 2021 کو وزیر قانون و انصاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے پہلے، رجیجو مئی 2019 سے جولائی 2021 تک نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.