ETV Bharat / bharat

Mirza Ghalib College Won Gold Medal انٹر کالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں مرزا غالب کالج نے گولڈ میڈل حاصل کیا - مرزا غالب کالج نے گولڈ میڈل حاصل کیا

گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج نے یونیورسٹی سطح کے کھیل مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ طلبہ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ اسی کھیل میں کالج کی لڑکیاں رنراپ رہیں۔ Mirza Ghalib College Won Gold Medal

انٹر کالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں مرزا غالب کالج نے گولڈ میڈل حاصل کیا

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 9:34 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع مرزا غالب کالج گیا نے انٹر کالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 22-2023 کے لڑکوں کے زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ گوتم بدھ کالج گیا کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مرزا غالب کالج کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی موجودگی درج کروائی، جس میں انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ اسی کالج کی لڑکیاں رنر اپ رہیں۔ Inter College Table Tennis Tournament in Gaya

مرزا غالب کالج کے سیکرٹری شبیع عارفین شمسی، پرنسپل انچارج سرفراز خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان، ڈاکٹر ثروت شمسی، کنوینر ڈاکٹر سرفراز خان نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات کو مبارک باد پیش کی۔ ٹورنامنٹ میں وشال کمار، سوربھ کمار، انکت کمار، محمد تبریزعلی، امریتا کماری، نیہا کماری، سارہ وغیرہ نے حصہ لیا۔

اس موقع پر اسپورٹ انچارج ڈاکٹر ابو حذیفہ نے بتایا کہ یہ مقابلہ مگدھ یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں منتخب کھلاڑیوں کو ایسٹ زون انٹر یونیورسٹی کے لیے بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ مرزا غالب کالج نے کھیل کا شعبہ بھی قائم کیا۔ اس کے تحت کالج میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس سمیت کئی کھیلوں کے لئے ٹیم بنایا گیا ہے۔ اس کی باضابطہ تربیت دی جاتی ہے۔ مرزاغالب کالج کی ٹیم بیرون ریاست کی یونیورسٹیز کے ماتحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لینے پہنچتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mirza Ghalib College New Building Inauguration گیا میں مرزاغالب کالج کی نئی عمارت کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.