ETV Bharat / bharat

Kabaddi Player Raped in Train: چلتی ٹرین کے ٹوائلٹ میں نابالغ کھلاڑی کے ساتھ جنسی زیادتی - چلتی ٹرین میں جنسی زیادتی

ہریانہ کے بھیوانی میں چلتی ٹرین کے ٹوائلٹ میں نابالغ کھلاڑی کے ساتھ جنسی زیادتی کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا۔ متاثرہ کی ماں نے بھیوانی کے توشام پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ Kabaddi Player Raped In Train

Kabaddi Player Raped In Train: چلتی ٹرین کے ٹوائلٹ میں نابالغ کھلاڑی کے ساتھ جنسی زیادتی

author img

By

Published : Apr 25, 2022, 9:36 PM IST

ہریانہ کے بھیوانی میں ایک نابالغ کبڈی کھلاڑی کے ساتھ چلتی ٹرین میں جنسی زیادتی Kabaddi Player Raped In Train In Bhiwani کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ کھلاڑی کے ساتھ ریپ کا یہ واقعہ چلتی ٹرین کے ٹوائلٹ میں پیش آیا ہے۔ متاثرہ کی ماں کی شکایت پر ملزم نوجوان کے خلاف توشام پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متاثرہ کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ دھنگر گاؤں کا رہنے والا مونو فروری میں کبڈی کی تیاری کے لیے اکیڈمی میں داخلہ دلانے کے بہانے ان کی بیٹی کو اندور لے گیا۔ بیٹی کو اکیڈمی کا ماحول پسند نہ آیا تو دونوں ٹرین سے واپس گاؤں جا رہے تھے۔ رات 12 بجے کے قریب ملزم نے نابالغ لڑکی کو کوئی نشہ آور چیز پلائی۔ اس کے بعد چلتی ٹرین کے ٹوائلٹ میں ریپ کیا۔

متاثرہ کی ماں نے سب سے پہلے کیرو پولیس چوکی میں شکایت کی۔ اپنی شکایت میں خاتون نے بتایا کہ اس کی بڑی بیٹی 12ویں جماعت میں پڑھتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ کبڈی کی کھلاڑی بھی ہے۔ متاثرہ کی والدہ کا الزام ہے کہ ملزم نے اس کی بیٹی کو دھمکی دی کہ وہ کسی کو نہ بتائے۔ بہت پوچھنے کے بعد بیٹی نے واقعہ کے بارے میں بتایا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کا الزام ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم اسے فون کرکے بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔Kabaddi Player Raped In Train In Bhiwani

یہ بھی پڑھیں: Gang Rape of Mentally Retarded Woman: آندھراپردیش میں ذہنی معذور کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

متاثرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ تھانہ توشام میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے معاملے کی تفتیش کرنے والی خاتون افسر پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملزم کا ساتھ دے رہی ہے۔ اب متاثرہ خاندان نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں ملزم کے خلاف 19 اپریل کو ریپ اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔Kabaddi Player Raped In Train In Bhiwani

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.