ETV Bharat / bharat

اسکولی تعلیم میں بچوں کو واپس جوڑنے کے لیے مینجمنٹ پورٹل کا آغاز

مرکزی وزارت تعلیم کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے جمعہ کے روز یہاں ایک ایسے مینیجمنٹ پورٹل کا آغاز کیا ہے جو کورونا وباکے سبب اسکولی تعلیمی سسٹم سے باہر ہوچکے بچوں کو واپس جوڑا جاسکے۔

اسکولی تعلیم میں بچوں کو واپس جوڑنے کے لئے مینجمنٹ پورٹل کا آغاز

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 5:32 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشنک' نے کہا کہ یہ اقدام حکومت ہند کی جامع تعلیم پالیسی کے تحت ہے۔ اس کے علاوہ، ہم نے رائٹ ٹو ایجوکیشن اور نئی نیشنل ایجوکیشن پالیسی میں بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ جو بچے اسکولی تعلیمی سسٹم سے باہر ہو چکے ہیں ان کو مرکزی دھارے کے اسکولوں سے جوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 'مینجمنٹ پورٹل کے ذریعے ہم ایسے بچوں کا ڈیٹا بہتر طریقے سے اکٹھا کرسکیں گے اور بچوں کو اسکول کی تعلیم سے منسلک کرنے میں کامیاب ہوں گے'۔

اس کے علاوہ ہم نے پہلی مرتبہ 2021-22 سے 16 سے 18 سال تک کے معاشی طور پر کمزور طبقے کے بچوں کے لئے مالی اعانت کا بھی انتظام کیا ہے، تاکہ وہ بچے جو اس عمر میں اسکولی تعلیمی نظام سے ہٹ چکے ہیں، اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے 'اوپن لرننگ' یا 'ڈسٹینس ایجوکیش' کے ذریعہ بھی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.