ETV Bharat / bharat

Zama Khan Visit Gaya وزیراعلی نتیش کمار کا ترقی ماڈل ملک کو پسند ہے، زماں خان

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 1:51 PM IST

ضلع گیا میں اقلیتی امور کے وزیر زماں خان نے کہا کہ وزیراعلی نتیش کمار کا ترقی ماڈل ملک کو پسند ہے۔ اپوزیشن میں ایک نئی امید پیدا ہوگئی ہے اور سبھی کو یقین ہے کہ نتیش کمار ہی ملک کو بی جے پی سے آزادی دلاسکتے ہیں۔Zama Khan Visit Gaya

وزیراعلی نتیش کمار کا ترقی ماڈل ملک کو پسند ہے

گیا: بہار کے وزیر برائے اقلیتی امور زماں خان نے ضلع گیا کا دورہ کیا اور سنی و شعیہ وقف بورڈ کی املاک کا جائزہ لیا، ساتھ ہی ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقف املاک کے تحفظ، اسکی ترقی اور نئے منصوبوں کی منظوری پر منصوبہ بند خاکہ تیار ہوچکا ہے۔ اقامتی اسکول، لائبریری، کوچنگ، ملٹی بلڈنگ، مارکیٹ اور شاپنگ مال جیسے کام ہوں گے۔ انکی کوشش ہے کہ وقف کی ذریعہ آمدنی میں اضافہ ہو اور وہ خود اتنا کفیل ہو کہ سرکاری گرانٹ کی ضرورت نا پڑے بلکہ وہ اپنی آمدنی سے قوم کی خدمت کر سکے۔ Minister Zama Khan Visit Gaya

انہوں نے کہاکہ اس سمت میں کام تیزی سے ہو رہا ہے، سنی اور شعیہ وقف بورڈ سے انکے منصوبے کے بارے میں محکمہ نے تفصیل مانگی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بہار کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلی نتیش کمار کی مہم غیر بی جے پی پارٹیوں کے اتحاد پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلی نتیش کمار کا ترقی ماڈل زمینی حقائق پر مبنی ہے۔ انہوں نے آر جے ڈی کوٹے سے وزیر زراعت سدھاکر سنگھ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کون کیا کہتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ ریاست کے عوام بخوبی واقف ہیں کہ کسی بھی وزیراعلی نے ریاست کے لیے وہ کام نہیں کیا جو نتیش کمار نے وزیراعلی رہتے ہوئے کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Zama Khan On Minority Hostel زماں خان نے اقلیتی رہائشی ہاسٹل کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی

انہوں نے مزید کہا کہ نتیش کمار کے بہار ترقی ماڈل کو دوسری ریاستوں نے بھی اپنایا ہے البتہ جس طرح سے وزیراعلی نتیش کمار نے مسلمانوں کے فلاح کے لیے کام کیا، اس کا اعتراف یہاں کے مسلمان کرتے ہیں لیکن اب سیاسی صورتحال میں تندیلی آئی ہے اور مسلمانوں کا وزیراعلی نتیش کمار پر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے، جسکا نتیجہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں سامنے آئے گا۔ مسلمان اس مرتبہ وزیراعلی نتیش کمار کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گیا میں وقف املاک پر کئی ترقیاتی کام ہونے والے ہیں اور ان منصوبوں کے تحت اگلے دو تین ماہ میں محکمہ کی سفارش کے ساتھ کابینہ کی منظوری مل جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.