ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کی سلک ملز کالونی ہیلتھ سنٹر میں کوئی دنوں سے ایکسرے مشین نہیں تھی اور لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا انتظام کرایا جس کا افتتاح ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کیا۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے سلک ملز کالونی ہیلتھ سنٹر میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا افتتاح مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کیا۔
سلک ملز کالونی ہیلتھ سنٹر میں کئی دنوں سے ایکسرے مشین کی کمی محسوس کی جارہی تھی لیکن طویل عرصے کے بعد اس ہیلتھ سینٹر میں ریاستی حکومت کی طرف سے ایک ڈیجیٹل ایکسرے مشین فراہم کرائی گئی۔
مزید پڑھیں:۔ اورنگ آباد: آل مہاراشٹر مائناریٹی ایجوکیشن سوسائٹی اینڈ ٹیچرز آرگنائزیشن کا قیام
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر میں ایک بھی ٹی بی کا مریض نہ رہے اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین کے ذریعے جلد از جلد ٹی بی کے مریض کی پہچان ہوگی اور ان کا علاج بھی جلد ہی شروع کیا جائے گا۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن شعبہ ہیلتھ انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے بتایا کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے پاس اب ایکسرے مشین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، فی الحال شہر میں تین ایکسرے مشین ہیں جن میں سے دو ڈیجیٹل اور ایک سادی مشین ہے۔