ETV Bharat / bharat

Arogya Manthan منسکھ منڈاویہ آروگیہ منتھن کا افتتاح کریں گے - منسکھ منڈاویہ آروگیہ منتھن کا افتتاح کریں گے

مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ اتوار کو آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے چار سال اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ایک سال مکمل ہونے آروگیہ منتھن کا افتتاح کریں گے۔ Mandaviya will inaugurate Arogya Manthan

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 5:32 PM IST

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ اتوار کو آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے چار سال اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ 'آروگیہ منتھن 2022' کا افتتاح کریں گے۔Mandaviya will inaugurate Arogya Manthan

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں کہا کہ اتوار (25 ستمبر) کو آیوشمان بھارت پردھان منتری-جن آروگیہ یوجنا (اے بی۔پی ایم جے اے وائی) کے نفاذ کے چار سال اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر سے ڈاکٹرز، ماہرین صحت اور سینئر حکام صحت کی سہولیات کی حیثیت اور رسائی پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

اس تقریب کو 'آروگیہ منتھن 2022' کا نام دیا گیا ہے جس کا افتتاح شری منڈاویہ کریں گے۔ اس موقع پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار اور نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے۔ پال بھی موجود ہوں گے۔ اس تقریب میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر سرکاری اہلکار بھی موجود ہوں گے۔

دو روزہ ایونٹ میں ماہرین تعلیم، ماہرین، صنعت اور میڈیا کے عالمی اور قومی ماہرین کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عالمی اور قومی ماہرین کی فعال شرکت دیکھنے کو ملے گی۔ اس موقع پر مسٹر منڈاویہ مرکزی وزیر صحت ملک بھر میں اے بی۔پی ایم جے اے وائی کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Affordable Medicines حکومت سستی و معیاری ادویات فراہم کرنے کے لیے پرعزم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.