ETV Bharat / bharat

Minister KT Rama Rao on Water: حیدرآباد کے نواحی علاقوں کو پانی کی سپلائی کیلئے 6 ہزار کروڑ روپئے مختص

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے نواح میں واقع بلدیات کو شہر میں ضم کیا گیا ہے۔ آوٹر رنگ روڈ کے حدود کے دیہاتوں کو حیدرآباد کا حصہ بنائے جانے کیلئے وہ پُرامید ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)میں ضم تمام مواضعات کو پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔1200کروڑ روپئے کے صرفہ سے اوآرآر کے حدود کی آبادیوں کو پانی کی سپلائی کا کام کیا جارہا ہے۔ Minister K. T. Rama Rao on Water supply

'حیدرآباد کے نواحی علاقوں کو پانی کی سپلائی کیلئے 6 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے'

author img

By

Published : Jan 24, 2022, 1:08 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شہر کے اپنے مسائل ہیں تاہم شہر حیدرآبادمیں ماحول موافق پایا جاتا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ہر پروجیکٹ کا منصوبہ آئندہ 50سال کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کررہی ہے۔ Minister K. T. Rama Rao on Water

انہوں نے الکاپور(آوٹررنگ روڈ)پر پانی کی سپلائی کے کاموں کے پروجیکٹ کے مرحلہ دوم کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ587کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت والے اس پروجیکٹ کے ذریعہ آوٹر رنگ روڈ کے حدود میں واقع دیہاتوں، کالونیوں اور گیٹیڈ کمیونٹیز کو پانی کی سپلائی کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے نواح میں واقع بلدیات کو شہر میں ضم کیا گیا ہے۔ آوٹر رنگ روڈ کے حدود کے دیہاتوں کو حیدرآباد کا حصہ بنائے جانے کیلئے وہ پُرامید ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)میں ضم تمام مواضعات کو پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔1200کروڑ روپئے کے صرفہ سے اوآرآر کے حدود کی آبادیوں کو پانی کی سپلائی کا کام کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد کے نواح میں واقع علاقوں کو پانی کی سپلائی کے لئے 6ہزار کروڑ روپئے صرف کئے جائیں گے۔ کالیشورم پروجیکٹ کے ذریعہ پینے کا پانی سپلائی کیا جائے گا۔کونڈا پوچماں ساگر سے عثمان ساگر تالاب کو پُر کرنے کے لئے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ غور کررہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے ذریعہ مہیشورم، ابراہیم پٹنم، میڑچل، راجندرنگر، قطب اللہ پور، پٹن چیرو اسمبلی حلقوں میں رہنے والوں کے لئے نئے پانی کے کنکشنس دیئے جائیں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.