ETV Bharat / bharat

'بہار کی کمان کسی پسماندہ یا اعلی ذات کو سونپ دیں نتیش کمار' - عظیم اتحاد کی حکومت کے قیام کا دعویٰ

بہار اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولز میں بیشتر نیوز چینلزعظیم اتحاد کی حکومت کے قیام کا دعویٰ کر رہے ہیں، لیکن این ڈی اے کے رہنما یہ کہہ رہے ہیں کہ 10 نومبر کا انتظار کریں سب کچھ الٹ ہوجائے گا۔

'بہار کی کمان کسی پسماندہ یا اعلی ذات کو سونپ دیں نتیش کمار'

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 2:32 PM IST

مرکزی وزیر اشوینی چوبے نے بھی کہا کہ اگر این ڈی اے کی حکومت بنی تو میری ذاتی رائے یہ ہے کہ پسماندہ یا اعلی ذات کو کمان دیا جائے۔

اس معاملے پر مرکزی وزیر اشوینی چوبے نے ایک نجی نیوز چینل پر این ڈی اے کی فتح کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ایگزٹ پولز میں ووکل عوام شامل ہوتی ہے، لیکن خاموش ووٹر کون ہیں وہ وننگ موڈ کا فیصلہ کرتے ہیں۔'

اشوینی چوبے مزید کہتے ہیں 'اگر این ڈی اے کی حکومت بنی ہے تو میری ذاتی رائے یہ ہے کہ پسماندہ یا اعلی ذات کو کمان دیا جائے، نتائج سے پہلے ہی اشونی چوبے نے اشاروں میں کہا تھا کہ نتیش کمار دہلی میں بھی فٹ ہوجائیں گے، تاہم اس فیصلے کا انحصار نتیش کمار پر کہ وہ کسی کو ذمہ داری دیتے ہیں یا نہیں۔'

خیال رہے کہ بہار اسمبلی کی 243 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ کرونا بحران میں ہونے والے انتخابات کے نتائج 10 نومبر کو آئیں گے، اس سے قبل مختلف میڈیا اور سروے اداروں نے ایکزٹ پول کیا ہے۔ بہار انتخابات میں بڑے رہنماؤں کی ساکھ خطرے میں ہے۔

ایگزٹ پول کے بعد سیاسی جماعتوں کو کسی حد تک حاصل ہونے والی نشستوں کی تصویر واضح ہوجائے گی، تاہم حقیقت میں کس کو کتنی نشستیں ملیں گی یہ صرف 10 نومبر کو معلوم ہوگا، انتخابات سے قبل تمام جماعتوں نے اپنی فتح کا دعویٰ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.