ETV Bharat / bharat

دہلی میں شدید سردی - کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ

قومی دارالحکومت دہلی کے کئی علاقوں میں کہرے کی وجہ سے ٹریفک نظام متاثر ہوا ہے۔

دہلی میں سخت سردی، ایک ڈگری پہنچا درجہ حرارت

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 10:22 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں سخت سردی کا قہر جاری ہے، دہلی میں کم سے کم درجۂ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ دہلی کے صفدرجنگ میں جمعہ کو کم از کم درجۂ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی کے بہت سے علاقوں میں نئے سال کے پہلے دن سخت سردی پڑ رہی ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، گزشتہ 14 برسوں میں یہ سب سے کم ہے، بہت سے علاقے صبح کے وقت گھنے کہرے کی زد میں رہے۔

دارالحکومت دہلی میں گھنے کہرے کی وجہ سے عالم یہ ہو گیا ہے کہ بہت سے علاقوں میں وزیبلیٹی 200 میٹر تک درج کی گئی ہے۔ صبح 7:30 بجے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیبلیٹی 150 میٹر رہی۔

کہرے کی وجہ سے دہلی کے کئی علاقوں میں ٹریفک متاثر ہوا ہے، یہاں گاڑیوں کو فاگ لائٹ کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.