ETV Bharat / bharat

نوگام میں بی جے پی رہنما کے گھر پر فائرنگ، گارڈ ہلاک - Mohammad anwer khan

محمد انور خان نام کے بی جے پی رہنما، جو نوگام سرینگر میں رہائش پذیر ہیں، کے گھر پر مامور سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔ اہلکار کی شناخت رمیز راجا کے طور ہوئی ہے۔

نوگام میں بی جے پی رہنما کے گھر پر فائرنگ، محافظ زخمی

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 12:12 PM IST

Updated : Apr 1, 2021, 1:10 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما پر حملہ کر دیا۔ بی جے پی کے مقامی ترجمان نے حملہ کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد انور خان نام کے بی جے پی رہنما، جو نوگام سرینگر میں رہائش پذیر ہیں، کے گھر پر مامور سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا جس کی شناخت رمیز راجا کے طور ہوئی۔ زخمی اہلکار کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔

نوگام میں بی جے پی رہنما کے گھر پر فائرنگ، گارڈ ہلاک

انور خان ضلع بارہمولہ کے جنرل سیکریٹری ہیں اور کپوارہ کے انچارج ہیں۔

سیکیورٹی اہکاروں نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور حملے میں زخمی کاؤنسلر کا بھی انتقال

واضح رہے اس سے قبل 29 مارچ کو جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں عسکریت پسندوں کے دن دھاڑے حملہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن کے نام کاؤنسلر ریاض احمد اور ایک ایس پی او مشتاق احمد تھے جبکہ شمس الدین نامی شخص سنگین طور پر زخمی ہوگیا تھا۔ جس نے 30 مارچ کو دم توڑ دیا۔

ایس پی او مشتاق احمد اور کاؤنسلر ریاض احمد عسکریت پسندوں کے ذریعے کیے گئے حملے میں موقع پر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ شمس الدین نامی شخص کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا جس کا دوران علاج 30 مارچ کی صبح انتقال ہوگیا۔
جموں و کشمیر پولیس (کشمیر زون) کے آئی جی پی وجے کمار نے بتایا تھا کہ سوپور میں پیش آئے عسکری حملہ میں سکیورٹی کوتاہی ہوئی ہے لیکن ہلاک شدگان نے میٹنگ سے قبل پولیس کو مطلع نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے وہ عسکریت پسندوں کا نشانہ بن گئے۔

Last Updated : Apr 1, 2021, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.