ETV Bharat / bharat

PFI Ban In India حکومت پی ایف آئی پر عائد کرسکتی ہے پابندی، ذرائع

این آئی اے کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ "ہم پابندی کی سفارش کرنے سے پہلے پی ایف آئی کی سرگرمیوں اور رہنماوں کے قبضے سے جمع کیے گئے تمام ثبوتوں کی جانچ کر رہے ہیں۔" این آئی اے پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ تمام گرفتار افراد کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ Ban In India

حکومت پی ایف آئی پر عائد کرسکتی ہے پابندی، ذرائع

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 7:00 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی لگانے کے لئے تمام ثبوتوں کی جانچ کر رہی ہے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس پر کام کر رہی ہیں اور پابندی لگانے کے لیے درکار تمام ثبوتوں کی جانچ کر رہی ہیں۔ اس پیشرفت سے متعلق باخبر ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا اور دیگر سینئر عہدیداروں نے پی ایف آئی کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے کچھ دن بعد ہی اس معاملے پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ بات چیت کی ہے۔MHA all set to impose ban on PFI, consultations underway

وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی اس پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ "کوئی بھی حتمی فیصلہ لینے سے پہلے حکومت پابندی کے بعد کے اثرات سے بچنے کے لیے تمام قانونی آپشنز تلاش کر رہی ہے۔" ملک گیر چھاپے کے بعد پی ایف آئی کی سرگرمیوں سے متعلق بڑی تعداد میں دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات مختلف مقامات سے ضبط کیے گئے ہیں اور این آئی اے اور ای ڈی جیسی خفیہ ایجنسیوں کو بھی وزارت داخلہ نے پی ایف آئی کے ضبط کیے گئے تمام گیجٹس کی جانچ کرنے کے لیے کہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Kerala Police Raids کیرالہ پولیس نے پی ایف آئی کی ملکیت والے گھروں اور دکانوں پر چھاپے مارے

این آئی اے کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ "ہم پابندی کی سفارش کرنے سے پہلے پی ایف آئی کی سرگرمیوں اور رہنماوں کے قبضے سے جمع کیے گئے تمام ثبوتوں کی جانچ کر رہے ہیں۔" این آئی اے پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ تمام گرفتار افراد کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، (UAPA) 1967 کے پہلے شیڈول میں بھارت میں 42 شدت پسند تنظیمیں درج ہیں جبکہ 13 تنظیموں کو UAPA، 1967 کی دفعہ 3 کے تحت غیر قانونی تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء نئی دہلی کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت نے پیر کو کیس نمبر RC 14/2022/NIA/DLI کے تحت گرفتار تمام 19 پی ایف آئی کے رہنماوں کے ریمانڈ میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی۔ جمعرات کو سیکورٹی ایجنسیوں نے ملک کی 15 ریاستوں سے پی ایف آئی کے 106 رہنماؤں اور اراکین کو گرفتار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.