ETV Bharat / bharat

Mehul Choksi Case: میہول چوکسی کو ڈومینیکا میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا - اعلی عدالتوں میں اپیل کا اختیار

ڈومینیکا ہائی کورٹ کے جج برنی اسٹیفنسن نے بھارت کو مطلوب تاجر کی جانب سے دائر ایک حیبس کارپس درخواست پر تقریبا تین گھنٹے کی سماعت کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا۔

میہول چوکسی کو ڈومینیکا میں جج کے سامنے پیش کیا گیا

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 11:45 AM IST

Updated : Jun 3, 2021, 3:58 PM IST

ہیرے کے تاجر میہول چوکسی کو بدھ کے روز ہائی کورٹ کے ایک حکم کے بعد کیریبین جزیرے والے ملک میں غیر قانونی طور پر داخلے کے الزامات کا جواب دینے کے لئے ڈومینیکا میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔

وہ نیلی ٹی شرٹ اور سیاہ شارٹس پہنے ویل چیئر پر مجسٹریٹ کے سامنے حاضر ہوئے۔

ڈومینیکا ہائی کورٹ کے جج برنی اسٹیفنسن نے تاجر کی جانب سے دائر ایک حیبس کارپس درخواست پر تقریبا تین گھنٹے کی سماعت کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے اپنی پیشی کا حکم جاری کیا تھا جس میں دعوی کیا تھا کہ اسے پڑوسی ملک اینٹیگوا اور باربوڈا سے اغوا کیا گیا تھا اور کیریبین جزیرے میں زبردستی لایا گیا تھا۔

ڈومینیکا نیوز آن لائن کی خبر کے مطابق کورٹ نے ہیبس کارپس معاملہ کو جمعرات تک ملتوی کردیا۔

پنجاب نیشنل بینک میں مبینہ طور پر 13،500 کروڑ روپئے کے قرض کی دھوکہ دہی کے معاملے میں بھارت کو مطلوب چوکسی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس لیا گیا ہے۔ استغاثہ نے کہا کہ حیبس کارپس یہاں اپلائی نہیں ہوتا کیونکہ چوکسی غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے تھے اور بعد میں انھیں حراست میں لیا گیا۔

تاہم ، چوکسی کے وکلاء نے الزام لگایا کہ انٹیگوا کے جولی ہاربر سے انھیں اغوا کیا گیا تھا، اور وہ ایک کشتی پر تقریبا 100 سمندری میل دور ڈومینیکا لائے گئے تھے۔

چوکسی کے وکیل وجے اگروال نے کہا "ہمارا موقف ہے کہ میہول چوکسی غیر قانونی طور پر نظربند ہیں کیونکہ انھیں مجسٹریٹ کے سامنے 72 گھنٹوں کے اندر پیش کیا جانا چاہئے تھا اور انہیں پیش نہیں کیا گیا۔ اس کے ازالے کے لئے، انھیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔''

متعدد میڈیا رپورٹس کے برعکس چوکسی کے وکیل نے کہا کہ "یہ معاملہ حیبس کارپس کی درخواست کا ہے اور نہ کہ چوکسی کی بھارت واپسی کا۔ چوکسی کی شہریت عدالت کے سامنے کوئی سوال نہیں ہے۔ اس موقع پر حکومت ہند سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا۔"

بھارت کو مطلوب یہ ہیرے کا تاجر ، جو 23 مئی کو اینٹیگوا اور باربوڈا سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جہاں وہ 2018 کے بعد سے ایک شہری کی حیثیت سے مقیم تھا ، کو اس کی افواہ شدہ گرل فرینڈ کے ساتھ پڑوسی ڈومینیکا میں غیر قانونی داخلے کے لئے حراست میں لیا گیا تھا۔

چوکسی کی اہلیہ پریتی نے صحافیوں کو بتایا کہ زیربحث خاتون چوکسی کی گرل فرینڈ نہیں ہے۔ اس نے بتایا کہ اس خاتون کو وہ جانتی ہے اور اس کے ساتھ سیر بھی کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چوکسی کو بھارتی اور اینٹیگوان جیسے نظر آنے والے افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ اس عورت سے ملنے گیا تھا۔

بدھ کے روز ہونے والے مقدمے کی سماعت کے دوران ، چوکسی ڈومینیکا چائنا فرینڈشپ ہسپتال سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے موجود تھے جب کہ ان کے وکیل عدالت میں موجود تھے۔ جج نے حکام سے چوکسی کے ساتھ عدالتی دستاویزات پیش کرنے کو کہا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، ان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی تحویل میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے ہیں اور انہیں انٹیگوا اور باربوڈا بھیج دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی سیکیورٹی کی ادائیگی کریں گے اور ان کے جسم پر پائے جانے والے چوٹوں کے نشانوں کا معاملہ اٹھایا اور بتایاکہ انھیں اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔

کسی منفی حکم کی صورت میں ، چوکسی کے پاس اعلی عدالتوں میں اپیل کا اختیار موجود ہے۔ گزشتہ ہفتے حکومت ڈومینیکا نے ایک پریس بیان جاری کیا تھا کہ وہ اینٹیگا اور باربوڈا کے ساتھ چوکسی کی شہریت کی حیثیت کی تصدیق کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ، "ایک بار انٹیگوا حکام کی جانب سے جب یہ معلومات فراہم کی گئیں تو میہول چوکسی کو انٹیگوا واپس بھیجنے کے لئے ممکنہ انتظامات کیے جائیں گے۔"

Last Updated : Jun 3, 2021, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.