جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو ویلیج ڈیفنس کمیٹی کے حوالے سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'اس سے برادریوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوں گی۔' Mehboba Mufti on Village Defense Committee
سماجی رابطہ ویب سائٹ پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 'وزارت داخلہ کا جموں و کشمیر میں ولیج ڈیفنس کمیٹیاں بنانے کا اقدام ان متعدد فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہے، جو مرکز کے معمول کے دعووں سے متصادم ہیں۔'
اُن کا مزید کہنا تھا 'واضح طور پر جموں و کشمیر معمول سے دور ہے اور اس فیصلے سے برادریوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوں گی۔"
یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti Seeks Vote For PAGD: 'بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پی اے جی ڈی کو ووٹ دیں'
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میں ولیج ڈیفنس گروپس کی تشکیل کا حکم دیا ہے، ممکنہ طور پر یہ حکم سابقہ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو بحال اور مضبوط کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ Mehboba Mufti on Village Defense Committee