ETV Bharat / bharat

Meghalaya Govt میگھالیہ میں نیشنل پیپلز پارٹی کی حکومت سازی، سات مارچ کو حلف برداری تقریب

میگھالیہ میں نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ کونراڈ سنگما کی قیادت میں یو ڈی پی اور پی ڈی ایف کی حمایت سے نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ جس کی حلف برداری تقریب سات مارچ بروز منگل کو منعقد ہوگی۔ حالیہ انتخابات میں این پی پی نے 26 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، لیکن حکومت سازی کے لیے 31 سیٹیں درکار ہوتی ہیں۔

Meghalaya
Meghalaya
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 9:29 AM IST

شیلانگ: میگھالیہ میں حکومت سازی کی غیر یقینی صورتحال بالآخر ختم ہوگئی ہے اور کونراڈ سنگما کی نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) میگھالیہ میں حکومت بنائے گی۔ یونائیٹیڈ ڈیمیو کریٹک (یو ڈی پی) اور پیپلز ڈیمو کریٹک فرنٹ ( پی ڈی ایف) نے حکومت بنانے کے لیے کونراڈ سنگما کی حمایت کی ہے۔ دونوں جماعتوں کے صدور نے کونراڈ سنگما کی حمایت کرکے حکومت تشکیل دینے کے لیے ایک خط لکھا ہے۔ غور طلب ہے کہ میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 2 مارچ کو کیا گیا تھا جس میں این پی پی نے 26 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن حکومت بنانے کے لیے 31 سیٹیں درکار ہوتی ہیں۔

دوسری جانب حکومت بنانے کے لیے کسی ایک پارٹی کے پاس اکثریت نہیں ہے۔ اس کے بعد سے ریاست میں کس کی حکومت بنے گی اس سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ اسی دوران کونراڈ سنگما کی جانب سے حکومت کی تشکیل پر غیر یقینی صورتحال کے درمیان ترنمول کانگریس کے مکل سنگما حکومت بنانے کی دوڑ میں تھے، لیکن اتوار کو یو ڈی پی اور پی ڈی ایف کی جانب سے حمایت کیے جانے کے بعد کونراڈ سنگما کی حکومت تشکیل دینے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے ۔ کونراڈ سنگما کی این پی پی پارٹی کل 45 ایم ایل ایز کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

یاد رہے کہ میگھالیہ اسمبلی انتخابات 2023 کے نتائج میں یو ڈی پی پارٹی کو 11 اور پی ڈی ایف پارٹی کو 2 سیٹیں ملی ہیں۔ شروعات میں کونراڈ سنگما کے ساتھ کل 32 ایم ایل اے تھے۔ ان میں دو بی جے پی، دو ایچ ایس پی ڈی پی اور دو آزاد ایم ایل اے شامل ہیں۔ میگھالیہ میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 7 مارچ کو ہوگی، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی شرکت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں کانگریس اور ترنمول کانگریس نے پانچ پانچ سیٹیں جیتی ہیں۔ وائس آف پیپلز پارٹی نے چار اور ہل اسٹیٹ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے دو سیٹیں جیتیں۔ میگھالیہ اسمبلی میں 60 نشستیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Meghalaya Election Results سنگما حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کیلئے گورنر سے ملاقات کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.