ETV Bharat / bharat

بھارت آسٹریلیا نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا - بھارت آسٹریلیا تعلقات

بھارت اور آسٹریلیا نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ India Australia Defense Ties

Meeting with Australian Dy PM provides opportunity to further deepen defence ties: Rajnath Singh
بھارت آسٹریلیا نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 20, 2023, 7:29 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹو پلس ٹو بات چیت سے قبل پیر کو آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ دونوں وزراء نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے ملٹری ٹو ملٹری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں مشترکہ مشقیں، تبادلے اور ادارہ جاتی بات چیت شامل ہے۔ وزیر دفاع نے اس سال اگست میں آسٹریلیا کی طرف سے کثیرالجہتی مشق 'مالابار' کے پہلے اور کامیاب انعقاد پر مارلس کو مبارکباد دی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور میری ٹائم ڈومین کے بارے میں آگاہی میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں کے درمیان ہائیڈروگرافی اور ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کے شعبے میں تعاون پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ راجناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی فوجوں کو مصنوعی ذہانت، اینٹی سب میرین اور اینٹی ڈرون جنگ اور سائبر جیسے مخصوص تربیتی شعبوں میں بھی تعاون کرنا چاہیے۔ دونوں وزراء نے اتفاق کیا کہ دفاعی صنعت اور تحقیق میں تعاون پہلے سے مضبوط تعلقات کو فروغ دے گا۔

وزیر دفاع نے مشورہ دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جہاز سازی، جہازوں کی مرمت اور دیکھ بھال، طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت میں تعاون کے ممکنہ شعبے ہو سکتے ہیں۔ دونوں وزراء نے میرین ٹیکنالوجیز میں مشترکہ تحقیق کے لیے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے دفاعی اسٹارٹ اپس کے درمیان تعاون بشمول چیلنجز کو مشترکہ طور پر حل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک مضبوط بھارت آسٹریلیا دفاعی شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لئے بلکہ ہند-بحرالکاہل کی مجموعی سلامتی کے لئے بھی اچھی ہوگی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.