ETV Bharat / bharat

Rifle Women in Kashmir جموں و کشمیر کے گاندربل میں ڈیوٹی انجام دینے والی خواتین فوجی اہلکار

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 6:19 PM IST

Updated : Oct 10, 2022, 8:25 PM IST

خواتین کسی بھی کام میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ اس بات کی مثال ہیں جموں و کشمیر کے گاندربل میں ڈیوٹی انجام دینے والی خواتین فوجی اہلکار۔ یہ خواتین فوجی اہلکار مرد فوجیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ملک اور خاص کر کشمیری لوگوں کی حفاظت کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ Rifle Women in Kashmir

جموں و کشمیر کے گاندربل میں ڈیوٹی انجام دینے والی خواتین فوجی اہلکار

گاندربل: خواتین کسی بھی کام میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ اس بات کی مثال ہیں جموں و کشمیر کے گاندربل میں ڈیوٹی انجام دینے والی خواتین فوجی اہلکار۔ یہ خواتین فوجی اہلکار مرد فوجیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ملک اور خاص کر کشمیری لوگوں کی حفاظت کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ فوج کی 34 آسام رائفلز کی یہ خواتین فوجی اہلکار گھروں کی تلاشی میں بھی مرد فوجی اہلکار کے ساتھ چھاپہ ماری کارروائی میں حصہ لیتی ہیں۔ ساتھ ہی سرحدی ممالک کی جانب سے دراندازی کی کوششوں کو بھی ناکام بناتی ہیں۔Rifle Women in Kashmir

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے خواتین فوجیوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے ملک کی فوج کا حصہ ہیں اور ہمیں اس بات کا بھی فخر ہے کہ ہم کشمیر جیسے خوبصورت علاقے میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے اچھی فوج مانی جاتی ہے۔ یہ خواتین فوجی اہلکار کہتی ہیں کہ ہر ایک لڑکی کو چاہیے کہ وہ پڑھ لکھ کر کسی بھی محکمے میں نوکری کا انتخاب کرے۔ میری نصیحت ہے کہ وہ فوج میں بھی آئیں اور ملک کی حفاظت میں اپنا تعاون دیں۔

ایک اور خاتون فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ میری نصیحت دیش کی ان بیٹیوں سے ہے، جو کچھ کرنا چاہتی ہیں، وہ پڑھیں لکھیں اور ملک کے کسی بھی محکمے میں جا کر ملک کے لوگوں کی خدمت کر سکتی ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے مثال بنیں جو آج بھی لڑکیوں کو گھر میں بٹھانے کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ جس طرح کا حوصلہ اور جزبہ لڑکیوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں لڑکیاں کسی بھی شعبے میں لڑکوں سے کم نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Legal Awareness For women: خواتین کے لئے خصوصی لیگل ایورنس پروگرام کا انعقاد

Last Updated : Oct 10, 2022, 8:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.