ETV Bharat / bharat

Specially Abled Pet Lover Musa شوق کو تجارت میں بدل کر مخصوص شخص نے مثال قائم کی

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 4:21 PM IST

Updated : Sep 2, 2022, 7:04 PM IST

سرینگر کے رہائشی موسیٰ Inspirational Story of Musa کو بچپن سے ہی بلیوں اور دیگر پالتو جانوروں سے لگاؤ ہے اور اب انہوں نے والدین کی حمایت سے اپنے شوق کو تجارت میں بدلنے کی شروعات کی ہے۔ انہوں نے حیدرپورہ میں پالتو جانوروں کے لئے کھانے و دیگر سامان کا ایک اسٹور کھولا ہے تاکہ ان کا پالتو جانوروں کے ساتھ لگاؤ بھی برقرار رہے اور ساتھ ساتھ روزی روٹی بھی کمائی جا سکے۔

Specially Abled Pet Lover Musa
شوق کو تجارت میں بدلنے والے مخصوص شخص موسیٰ

سرینگر: عام تاثر ہے کہ جسمانی طور پر مخصوص افراد کچھ کرنے کے اہل نہیں ہوتے ہیں، لیکن اس سوچ کو بدلنے والے ایسے مخصوص افراد بھی موجود ہیں، جو دوسرے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ شہر سرینگر کے حیدرپورہ کے رہائشی شیخ موسیٰ حسن اس کی ایک واضح مثال ہیں، جو سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ Specially Abled Pet Lover Musa

شوق کو تجارت میں بدل کر مخصوص شخص نے مثال قائم کی

23 سالہ موسیٰ کو بچپن سے ہی بلیوں اور دیگر پالتو جانوروں سے لگاؤ ہے اور اب انہوں نے والدین کی حمایت سے اپنے شوق کو تجارت میں بدلنے کی شروعات کی ہے۔ موسیٰ حسن نے دسویں تک کی تعلیم حاصل کی ہے لیکن جموں و کشمیر میں ایسے خاص صلاحیت رکھنے والے افراد کے لئے جدید سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ آگے تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔ Pet Lover Moosa Story

موسیٰ نے سرینگر کے حیدرپورہ میں پالتو جانوروں کے لئے کھانے و دیگر سامان کا ایک اسٹور کھولا ہے تاکہ ان کا پالتو جانوروں کے ساتھ لگاؤ بھی برقرار رہے اور ساتھ ساتھ روزی روٹی بھی کمائی جا سکے۔ موسیٰ کے بھائی محمد ثقلین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے 'پیٹ اسٹور' pet store کو اس لیے ترجیح دی تاکہ یہ پالتو جانوروں کے ساتھ ہی منسلک رہے جس سے ان کا شوق بھی پورا ہو اور کمائی بھی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص افراد کے لیے مشعل راہ پدم شری جاوید احمد ٹاک

جموں و کشمیر میں مخصوص افراد کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہے جن میں کچھ ہی افراد کام کرتے ہیں جب کہ دیگر افراد کو سماج و حکومت نے فراموش کر دیا ہے۔ تاہم موسیٰ جیسے نوجوان ان کے لئے ایک مثال ہیں۔ Specially Abled Pet Lover Musa

Last Updated : Sep 2, 2022, 7:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.