ETV Bharat / bharat

Journey From Ukraine to Delhi: یوکرین سے دہلی تک کا سفر، ماہرعلی کی زبانی

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 10:30 PM IST

یوکرین کے شہر لویو سے اپنے گھر دہلی پہنچے ماہر علی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ 'انہیں دوران سفر کن کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور کس طرح ان کا یہ سفر مکمل ہوا'۔ Journey From Ukraine to Delhi

Journey From Ukraine to Delhi
ماہرعلی کی زبانی، یوکرین سے دہلی تک کا سفر

روس یوکرین کے مابین جنگ Russia-Ukraine War میں مسلسل تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اس دوران بھارت سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے طلباء کو بھارتیہ حکومت با حفاظت وطن واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے، حالانکہ ابھی بھی طلباء کی بہت بڑی تعداد ہے، جو حکومتی مدد کی منتظر ہے۔ Journey From Ukraine to Delhi

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ایسے ہی ایک طالب علم ماہر علی سے بات کی، جو آج ہی یوکرین کے لویو شہر سے دارالحکومت دہلی میں اپنے گھر پہنچے ہیں۔ اس سفر کے دوران ماہر کو کن کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور کس طرح ان کا یہ سفر پورا ہوا انہوں نے تفصیل سے ساری باتیں بتائیں۔ماہر علی نے بتایا کہ وہ لویو شہر کی میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے گئے تھے جب روس یوکرین کی جنگ کی خبریں سامنے آئی تو ہم نے وہاں سے نکلنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ ہمیں بھارتی حکومت کی مدد یوکرین کی سرحدوں کو پار کرنے پر ہی مل سکتی تھی، اس لیے لویو شہر سے رومانیہ تک کا سفر کافی دشواریوں بھرا رہا۔ماہر علی نے بتایا کہ ہم نے پہلے لویو شہر سے بذریعہ ریل چرنوویٹسی شہر کا سفر کیا، جس کے بعد ٹیکسی کی جس سے تقریبا 15 کلومیٹر کا سفر کیا، اس کے بعد 15 کلو میٹر پیدل چلنا پڑا، تقریبا 18 گھنٹے کی مشقت کے بعد ہم رومانیہ کی حدود میں داخل ہوئے، وہاں رومانیہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بسوں کے ذریعے انہیں شیلٹر میں منتقل کیا گیا، جہاں بھارتیہ سفارتخانے سے بات ہوئی، جس کے بعد ہمیں سفارتخانے کی شیلٹر میں پہنچایا گیا وہاں سے بھارت کے لیے انہیں روانہ کیا گیا۔

ماہر علی نے بتایا کہ بھارتیہ حکومت کہ جانب سے اتنی مدد نہیں کی گئی جتنی کی جانی چاہئے تھی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کافی دیر میں اقدامات کیے، اگر بھارتیہ حکومت پہلے ہی اقدامات کر لیتی تو شاید حالات مزید خراب نہیں ہوتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.