ETV Bharat / bharat

ڈورنڈ کپ 2021: محمڈن اسپورٹنگ سیمی فائنل میں داخل

ارکوس جوزف کے فیصلے کن گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے گوکھلم کیرالہ ایف سی کو ایک دلچسپ کوارٹر فائنل مقابلے میں 0-1 سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

محمڈن اسپورٹنگ ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 11:03 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2021 کے کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ کا گوکھلم کیرالہ ایف سی سے مقابلہ ہوا. محمڈن اسپورٹنگ کا گوکھلم کیرالہ ایف سی نے کوارٹر فائنل میچ کے لئے مضبوط اور متوازن ٹیموں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

محمڈن اسپورٹنگ ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں

دونوں ٹیموں نے میچ کی شروعات میں ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنے اپنے ارادوں کو واضح طور پر ظاہر کر چکی تھیں.دونوں جانب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

محمڈن اسپورٹنگ ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں داخل

کھیل کے 42 ویں منٹ پر غیر ملکی فٹبالر مارکوس جوزف نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک - صفر کی سبقت دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ اور اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

گوکھلم کیرالہ ایف سی نے اسکور برابر کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی لیکن میزبان ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں کے سامنے اس کی ایک نہ چلی. میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے بھی اپنی برتری میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش کی مگر مہمان ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تمام حملوں کو ناکام بنادیا۔

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری اور اسکور برابر کرنے کی کوشش جاری رہی۔ محمڈن اسپورٹنگ نے ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے پہلا کوارٹر فائنل میچ جیت کر ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں کوالیفائی کر لیا۔

ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ اور آرمی ریڈ کے درمیان جمعہ کو کھیلے جانے والے ڈورنڈ کپ 2021 کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ کو کورونا وائرس کے سبب رد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی ریڈ کی ٹیم کے کھلاڑی کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

آرمی ریڈ نے ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے جس کے سبب ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کی ٹیم کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.