ETV Bharat / bharat

Maulana Tariq Jameel Suffers Heart Attack مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا - معروف عالم دین مولانا طارق جمیل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ Maulana Tariq Jameel Suffers Cardiac Arrest

Maulana Tariq Jameel Suffers Heart Attack
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 11:49 AM IST

پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ اُن کے فرزند یوسف جمیل نے اس بات کی تصدیق ٹویٹر پر کی۔ یوسف جمیل نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'والد اس وقت کینیڈا میں ہیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ انہیں ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا ہے۔ یوسف جمیل نے بتایا کہ زیادہ تشویش کی بات نہیں ہے۔ Maulana Tariq Jameel

Courtesy Twitter
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں طبی جانچ کی گئی اور ضروری ٹیسٹ کے بعد حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی۔ اپنے ٹویٹ میں یوسف جمیل نے مزید لکھا کہ 'اللہ کے فضل سے اب والد صاحب کی حالت بہت بہتر ہے۔ عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ بعد ازاں عالم دین کے بیٹے کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ری ٹویٹ کیا گیا۔ Maulana Tariq Jameel Hospitalized

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل معروف مبلغ اور عالم دین ہیں۔ اُن کا تعلق خانیوال، صوبہ پنجاب کے شہر تلمبہ سے ہے جو میاں چنوں کے قریب واقع ہے۔ وہ تبلیغی جماعت کے رکن ہیں اور فیصل آباد، پاکستان میں ایک مدرسہ چلاتے ہیں۔ اُن کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑی دینِ اسلام کی طرف راغب ہوئے۔

مولانا طارق جمیل اپنے اندازِ بیان کے باعث مشہور ہیں۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ 6 براعظموں کا سفر کیا ہے۔ اُن کے معتقدین کی جانب سے اُن کے بیانات انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹوں پر پیش کیے جاتے ہیں۔ لوگ بڑی تعداد میں اُن کی باتیں سنتے ہیں، ان کے اخلاق سے متاثر ہوکر کئی معروف شخصیات دائرۂ اسلام میں داخل ہوئیں۔ وہ فرقہ واریت کے سخت مخالف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.