ETV Bharat / bharat

'مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری کےسانحہ ارتحال سے قوم و ملت کا عظیم نقصان'

مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے کہا مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری نے بے داغ اور صاف ستھری زندگی گزاری۔ اور دار العلوم دیوبند سے لے کر جمعیۃ علماء ہند تک جہاں بھی رہے، اصول پسندی، نجابت و شرافت اور دین پرستی کے سبب عوام و خواص کے محبوب نظر بنے رہے۔

'مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری کےسانحہ ارتحال سے قوم و ملت کا عظیم نقصان'
'مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری کےسانحہ ارتحال سے قوم و ملت کا عظیم نقصان'
author img

By

Published : May 23, 2021, 5:06 AM IST

جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے معاون مہتمم، امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے سانحہ ارتحال کو قوم و ملت کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ مولاناعلم و عمل اور فضل و کمال کی تجسیم تھے، وہ ورع و تقوی اور تدین و پرہیزگاری کی چلتی پھرتی تصویر تھے۔

انہوں نے جاری تعزیتی پیغام میں کہا مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری نے بے داغ اور صاف ستھری زندگی گزاری۔ اور دار العلوم دیوبند سے لے کر جمعیۃ علماء ہند تک جہاں بھی رہے، اپنے اصول پسندی، نجابت و شرافت اور دین پرستی کے سبب عوام و خواص کے محبوب نظر بنے رہے۔

ان کے انتقال سے تعلیم و تربیت اور تدریس و تحریک کی دنیا میں ایسا زبردست خلا پیدا ہوگیا ہے، جس کی تلافی مستقبل قریب میں بہت مشکل نظر آتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.