میلبورن:آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ بدھ کی رات کو کورونا مثبت پائے گئے، حالانکہ ان کی علامات معمولی ہیں۔ آسٹریلیا کو اپنے اگلے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں جمعہ کو انگلینڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔ میچ سے قبل تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل نے وکٹ کیپر کے دستانے پہن کر وکٹ کے پیچھے پریکٹس کی۔Matthew Wade Corona Positive Before Match Against England In T20 world Cup
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے پاس بطور وکٹ کیپر ویڈ کا متبادل نہیں ہے۔ جوش انگلس کو آسٹریلیا کے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ان کے زخمی ہونے کے بعد کنگاروز نے اسکواڈ میں ایلکس ہیلز کے بجائے کیمرون گرین کا انتخاب کیا۔
آسٹریلیا اس وقت ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 1 میں پانچویں نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لئے انگلینڈ کے خلاف ہرحال میں جیت درج کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:India vs Holand بھارت، ہالینڈ کو شکست دے کر گروپ 2 میں ٹاپ پر پہنچا
آسٹریلیائی لیگ اسپنر ایڈم زمپا اس ہفتے کے شروع میں کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد معمولی علامات سے جوجھ رہے ہیں۔ وہ سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی سات وکٹوں کی جیت میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے، حالانکہ وہ انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی الیون میں واپس آسکتے ہیں۔ اگر ویڈ کی علامات ہلکی رہیں تو وہ بھی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اتر سکتے ہیں۔Matthew Wade Corona Positive Before Match Against England In T20 world Cup