ETV Bharat / bharat

سرمور: این ایچ 707 پر لینڈ سلائیڈنگ، سڑک کا ایک حصہ کھائی میں تبدیل - ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں بارش

قومی شاہراہ -707 پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوا ہے۔ کالی ڈھانک کے پاس پہاڑی میں درار آنے سے سڑک کا ناموں نشان مٹ گیا۔ قومی شاہراہ کا ایک حصہ پوری طرح کھائی میں جزب ہو گیا۔ تاہم کسی بھی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔

سرمور: این ایچ 707 پر لینڈ سلائیڈنگ، سڑک کا ایک حصہ کھائی میں تبدیل

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 2:34 PM IST

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی منظرعام پر آ رہے ہیں۔ ضلع سرمور سے ایک دل دہلانے والا منظرسامنے آیا ہے۔

سرمور: این ایچ 707 پر لینڈ سلائیڈنگ، سڑک کا ایک حصہ کھائی میں تبدیل

ضلع سرمور میں واقع قومی شاہراہ 707 پر ایک زبردست لینڈ سلائیڈ ہوا ہے۔ کالیادھانک اور بڑواس کے قریب پہاڑی کے ٹوٹنے کی وجہ سے سڑک کا نام و نشان مٹ گیا۔ قومی شاہراہ کا ایک حصہ پوری طرح سے کھائی میں گر گیا۔ شکر ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈرائیور پہلے ہی صورتحال سے آگاہ تھا۔ درجنوں گاڑیاں بروقت یہاں سے ہٹا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیارہ سال پرانے معاملہ میں مختارانصاری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

واضح رہے کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب وادی لاہول میں 221 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم مسلسل امدادی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لاہول کے ادے پور سب ڈویژن میں پھنسے افراد میں بیرونی ریاستوں کے 30 سے ​​زائد سیاح موجود ہیں۔ کچھ خواتین اور چھوٹے بچے بھی اس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سبزیوں کا کاروبار کرنے والے تاجر بھی اپنی گاڑیاں لے کر دیہی علاقوں میں پھنس چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.