حیدرآباد میں اجتماعی شادیوں کی ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد گزشتہ 13 برسوں سے سماجی تنطیم 'مہر آرگنائزیشن' کی جانب سے کیا جارہا ہے اور یہ اجتماعی شادی کی 73 ویں تقریب ہے۔ Mass Wedding In Hyderabad
شہر کے اعظم فنکشن ہال مغلپورہ میں ایک شادی کی تقریب عمل میں آئی۔ اس شادی کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں رسم و رواج کو نہیں ادا کیا گیا بلکہ سنت کے مطابق شادی کی رسم ادا کی گئی۔
مہر آرگنائزیشن نے پہلی شادی 13 سال قبل 9 ہزار روپے سے شروع کی تھی اب یہ شادیاں 40 ہزار روپے میں ہوجاتی ہیں۔ نکاح کو آسان کرنے کے لیے کئی فلاحی تنظیمیں اور شہر حیدرآباد کی اہم شخصیات اس تحریک سے وابستہ ہیں.
شہر حیدرآباد کی متعدد تنظیمیں نکاح کے متعلق پیش آنے والے تمام مسائل کے حل کے لئے مستعد ہیں اور اجتماعی شادیوں کے ذریعے غریبوں کی مدد کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک تنظیم 'مہر آرگنائزیشن' ہے جو پچھلے 13 سالوں سے مسلسل فلاحی کاموں میں متحرک ہے اور خاص طور پر اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرتی آرہی ہے۔