ETV Bharat / bharat

Glimpse of Paris in Gujarat: داؤدی بوہرا برادری کی حویلیاں برطانوی طرز تعمیر کا شاہکار - گجرات میں داؤدی بوہرا برادری کے مکانات

شہر تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ نے گجرات میں پیرس کی جھلک دیکھی Glimpse of Paris in Gujarat ہے؟ چلیے آج ہم آپ کو گجرات میں پیرس کی سیر A Tour of Paris in Gujarat کراتے ہیں۔

داؤدی بوہرا برادری کی حویلیاں برطانوی طرز تعمیر کا شاہکار

author img

By

Published : Jan 2, 2022, 7:45 PM IST

Updated : Jan 5, 2022, 4:18 PM IST

ایم آئی سفر وراثت پروگرام AMI Travel Inheritance Program کے تحت احمدآباد کے 60 سے زائد لوگوں نے سدھ پور کا سفر Journey to Saidapur کیا اور یہاں کی تاریخ جاننے کی کوشش کی، جس میں خاص طور سے بوہرا مسلمانوں کی حویلیاں Muslim Mansions قابل دید ہیں، جو ہم آپ کو ابھی دکھا رہے ہیں۔

داؤدی بوہرا برادری کی حویلیاں برطانوی طرز تعمیر کا شاہکار

گجرات کے ضلع پاٹن میں موجود شہر سیدہ پور کا نام گجرات کے راجہ جے سنگھ سولنکی کے نام سے موسوم ہے۔ اس شہر میں داؤدی بوہرا برادری کے افراد کی حویلیاں برطانوی فن تعمیر کا شاندار نمونہ ہیں۔

مسلمانوں کی یہ برادری تجارت پیشے وابستہ ہے۔ ان کی حویلیاں لکڑیوں سے تعمیر کی گئی ہیں، جبکہ ان کے اندرون کی سجاوٹ بھی لائق دید ہیں۔

اس تعلق سے سفر وراثت کے گائڈ گریش گپتا نے بتایا کہ داؤدی بوہرا ایک تجارتی برادری ہے۔ سدھ پور شہر میں قیام پذیر داؤدی بوہرہ برادری کے لوگوں نے سنہ 1820 سے 1930 تک کے درمیان ایک سے بڑھ کر ایک مکانات تعمیر کیے جسے آج داؤدی بوہرا حویلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

داؤدی بوہرا برادری کے لوگوں نے اپنی حویلیوں کو لکڑی سے تعمیر کرایا ہے۔ ان مکانات میں خوبصورت جالیاں، جھروکے، ستون جالی دار بالکنی بنی ہیں جو کہ برما سے لائی گئیں لکڑیوں سے بنائے گئے ہیں۔

سدھ پور میں تقریبا 1200 سے زائد مکانات ایسے ہیں جو برطانوی طرز تعمیر کا بہترین نمونہ ہیں، جو کہ پرانی وار واڑ اور نئی وار واڑ علاقوں میں موجود ہیں۔

یہاں آباد تقریبا 1200 میں سے کچھ ہی حویلیوں میں لوگ آباد ہیں، بقیہ تمام حویلیاں بند پڑی ہیں اور یہ حویلیاں کسی کارپوریشن، وقف بورڈ یا آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں درج نہیں ہیں، بلکہ ان کی دیکھ بھال اور رنگ روغن کا کام یہ برادری خود کراتی ہے۔

ان حویلیوں کے مالک بھارت کے مختلف علاقوں و دیگر ممالک میں تجارت کے سلسلے میں پھیلے گئے اور وہیں مقیم ہو گئے۔

اس تعلق سے سفر وراثت پروگرام کا اہتمام کرنے والے گل معین کھوکھر نے کہا کہ سدھ پور میں ہم نے بوہرا طبقے سے وابستہ افراد کے خوبصورت مکانات دیکھے جو ایک ہی طرز کے تعمیر کردہ ہیں۔

سنہ 2017 میں احمدآباد کو یونیسکو نے ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ دیا تھا، لیکن سیدہ پور کو ورلڈ ہیریٹیج سیٹی کا درجہ نہیں ملا۔

سدھ پور شہر میں آباد بوہرا برادری سے تعلق رکھنے والے اصغر علی شاہ پور والا کا مکان بھی ہے، اصغر علی ایک مشہور ٹیلر ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام کے دوران امیتابھ بچن جو سوٹ زیب تن کرتے ہیں اس کے سلنے والے یہی ٹیلر اصغر علی ہیں۔

اصغر علی کا مکان سدھ پور کے نئی وار واڑ میں ہے۔ اس تعلق سے ایک مقامی ٹیچر انشاء نے بتایا کہ سنہ 1835 کے بعد نیو وار واڑ علاقے کو آباد کیا گیا تھا، اسی وقت اصغر علی شاہ پور والا کا مکان بھی تعمیر ہوا تھا۔

  • مزید پڑھیں: بہلول خان غازی مسجد، تغلق زمانے کی فن تعمیرکا حسین شاہکار

گجرات میں داؤدی بوہرا برادری کے مکانات پیریس میں بنے مکانات سے مشابہت رکھتے ہیں۔ یہاں کی گلیاں بھی پیرس گلیوں سی نظر آتی ہیں۔جو برطانوی فن تعمیر کا ایک شاہکار نمونہ ہے۔

Last Updated : Jan 5, 2022, 4:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.