ETV Bharat / bharat

Mumbai Ponzi Scheme: ممبئی میں متعدد افراد انویسٹمنٹ فراڈ کے شکار

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 7:31 PM IST

ان دنوں انویسٹمنٹ کے نام پر پیسے لے کر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں۔ ہیرا گولڈ، سٹی لیموزینز جیسی نا جانے کتنی کمپنیاں ہیں جنہوں نے لاکھوں انویسٹر کے ہزاروں کروڑوں روپے کا غبن کیا۔

Investment Scams
ممبئی میں انویسٹمنٹ کے جھانسہ کے کئی لوگ شکار

انویسٹمنٹ کے نام پر دھوکہ دہی جیسی وارداتوں کے لئے متاثرین اگر پولیس تھانے کا رخ کرتے ہیں تو وہاں بھی جانچ کے نام پر وقت خراب ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے ڈونگری میں پیش آیا۔

ویڈیو

ڈونگری پولیس تھانے میں کی گئی شکایت میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ ممبئی سے متصل ممبرا علاقے کے رہنے والے محسن خان نے ڈونگری علاقے کے رہنے والے زبیر کے ذریعہ الہام نام کی نیز خاتون کو 25 لاکھ روپے ایک کاروبار کے سلسلے میں دیے۔ انویسٹمنٹ کی یہ رقم کچھ دنوں میں دوگنی کرنے کا ان سے وعدہ کیا گیا۔ اسکے بدلے میں الہام نے اُنہیں 25 لاکھ کا چیک جاری کیا کہ اگر اُنہیں فائدہ نہیں ملا تو چیک کے ذریعہ اپنی رقم بینک سے حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن حیرانی اس بات کی جب مقررہ وقت پر محسن انویسٹ کی گئی رقم بذریعہ چیک حاصل کرنے بینک گئے تو اُن کے پیروں تلے زمین کھسک گئی کیونکہ چیک باؤنس ہو چکا تھا۔ محسن نے اس کی شکایت مقامی پولیس تھانے ڈونگری سے کی۔

تفتیش کے دوران پتا چلا کہ اسی طرز پر دھوکہ دہی کی شکار متاثرہ خاتون سنگیتا بھی ہیں۔ سنگیتا ممبئی سے متصل تھانے ضلع میں رہتی ہیں۔ سنگیتا ایک بیوٹی پارلر چلاتی ہیں۔ سنگیتا کو بھی اسی طرح سے منافع کا جھانسہ دینے والی اسکیم کے بارے میں پتہ چلا۔ اُنہوں نے بھی اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے زبیر کے ذریعہ الہام کو خطیر رقم دی۔ سنگیتا جب دی گئی میعاد ختم ہونے پر بینک پہونچی، تو انکے ساتھ بھی وہی ہوا جو محسن کے ساتھ ہوا۔ سنگیتا کہتی ہیں کہ جب اُنہوں نے الہام سے اپنے انویسٹ کیے گئے پیسوں کا مطالبہ کیا تو اُسنے اُن کے خلاف ممبئی کے جے جے مارگ پولیس تھانے میں مار پیٹ کا معاملہ درج کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مغربی بنگال میں ایک اور نئی چٹ فنڈ کمپنی کا انکشاف

ہم نے اس بارے میں الہام سے بات کرنے کی کوشش کی جس پر الہام نے ان الزامات کی تردید کی لیکن بینک چیک جو انویسٹر کو دیے گئے وہ الہام کی جانب سے دیے گئے تھے، جسکی کاپی ہمارے پاس موجود ہے۔

The matter was reported
معاملے کی شکایت کی گئی

معاملے کی شکایت جب مقامی پولیس تھانے ڈونگری میں گئی تو اسکی جانچ شروع ہوئی۔ جانچ میں پتا چلا کہ اس طرز پر کئی لوگوں کو ٹھگی کا شکار بنایا گیا ہے اور یہ رقم کروڑوں میں ہے۔ حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ اس معاملے میں پولیس نے تفتیش کی اور اچانک ایک دن متاثرین کو کیس بند کرنے کو کہا۔ ممبئی پولیس کے ایک سینیئر افسر کے حکم سے اس کیس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اب متاثرین انصاف لے لئے کورٹ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ ہم نے اس سینئر افسر کے بارے میں مقامی پولیس تھانے سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اس پر کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ہم نے اس بارے میں سبکدوش اے سی پی راجیندر تریویدی سے بات کرنے کو کوشش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.