رام گڑھ: ریاست جھارکھنڈ کے رام گڑھ برکاکانا تھانہ علاقے کے ہیہل میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔برکاکانا میں درگا پوجا کے موقع پر راون دہن پروگرام دیکھنے جارہے تھے، تبھی وہ ایک ٹرک کی زد میں آگئے۔
جانکاری کے مطابق، کچھ لوگ میلہ دیکھنے کے لیے بائیک سے جارہے تھے اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے بائیک کو کچل دیا۔ جس سے بائیک پر سوار 6 لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ وہاں سے گزررہے اور بھی کئی لوگ ٹرک کی زد میں آنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ Road accident in Ramgarh
مہلوکین میں تین خواتین، ایک بچی اور ایک مرد شامل ہے۔ اس حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے رام گڑھ پتراتو روڈ کو جام کردیا۔ سڑک پر احتجاج کررہے مقامی لوگوں نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ لوگوں کا غصہ اس بات پر ہے کہ دسہرہ کی وجہ سے بھیڑ ہونے کے باوجود پولیس انتظامیہ نے ٹریفک کنٹرول سے متعلق کوئی انتظامات نہیں کیے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ مہلوکین میں چار ایک ہی خاندان کے ہیں جو پاس کے ہی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ ان کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ یہ سبھی راون دہن پروگرام دیکھنے کے لیے جارہے تھے۔ ہیہل گاؤں گاؤں کے پیٹرول پمپ کے پاس کوئلا لدے تیز رفتار ٹرک نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ اس کے بعد بھی تیز رفتار ٹرک آگے بڑھتی ہی چلی۔ بعد میں پولیس نے ٹرک کو ضبط کیا۔ پتراتو کے ایس ڈی پی او ویریندر چودھری برکاکانا او پی کی پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے ہیں۔ Road accident in Ramgarh
یہ بھی پڑھیں : Villagers Killed Youth in Jharkhand بکری چوری کے الزام میں اعجاز کی ماب لینچنگ