ETV Bharat / bharat

گلگت بلتستان: مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ، 9 افراد ہلاک اور 25 زخمی - Deputy Commissioner Diamer Captain Arif Ahmad

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور نے گاڑی سے کنٹرول کھو دیا۔ اس کے بعد بس ایک ٹرک سے ٹکرائی۔ یہ حادثہ پاکستان کے کنٹرول والے کشمیر میں پیش آیا۔ بس میں سوار 45 افراد میں سے کم از کم 9 لوگوں کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔

PoK: 8 dead, several injured after unidentified men open fire on passenger bus

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 9:57 AM IST

Updated : Dec 3, 2023, 5:12 PM IST

گلگت بلتستان، اسلام آباد: صوبہ گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں دہشت گردوں کی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ہفتہ کی شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا جب نامعلوم مسلح ملزمان نے نجی کمپنی کے-ٹو موورز کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ واقعہ میں 9 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن (ر) عارف احمد کے حوالہ سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ضلع چلاس میں پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر بس پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی وجہ سے بس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ راولپنڈی جانے والی بس غذر سے آرہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان: سڑک حادثات میں آٹھ افراد ہلاک، متعدد لوگ زخمی

ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں سے پانچ کی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے جب کہ تین کی شناخت ہونا باقی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بس میں سوار مسافروں کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے، یہ مسافر کوہستان، پشاور، گذر، چلاس، روندو، اسکردو، مانسہرہ، صوابی سے تعلق رکھتے تھے جب کہ ایک سے دو مسافروں کا تعلق صوبہ سندھ سے بھی تھا۔ ڈی سی عارف احمد نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوئے جب کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اہلکار بھی زخمی ہوا۔ دیامر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سردار شہریار نے بتایا کہ حادثہ کی جگہ پر سب سے پہلے پولیس افسران پہنچے تھے جنہوں نے ہلاک شدہ اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اس سے قبل چلاس کے قریب ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم تین مسافر ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی سے سکردو جانے والی بس مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تین مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور پلاک شدہ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اس سے قبل 7 فروری کو گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں کوہستان شتیال چوکی کے قریب شاہراہ قراقرم پر ایک مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ مقامی نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ کوہستان شتیال چوکی کے قریب شاہراہ قراقرم پر مسافر بس، جس میں 45 مسافر سوار تھے، کار سے ٹکرا گئی اور کھائی میں گر گئی۔

Last Updated : Dec 3, 2023, 5:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.