ETV Bharat / bharat

Mansukh Mandaviya On Covid منسکھ منڈاویہ نے کووڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، محتاط رہنے پر زور دیا - کووڈ کی تیاریوں پر جائزہ، محتاط رہنے پر زور دیا

منسکھ منڈاویہ نے بدھ کو چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں اور چوکسی کے پیش نظر بھارت میں کورونا وبا کے پھیلنے سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محتاط رہنے اور نگرانی کرنے پر زور دیا۔Mandaviya Reviews Covid Preparations

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 3:46 PM IST

نئی دہلی: مرکزی صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے بدھ کو چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں اور چوکسی کے پیش نظر بھارت میں کورونا وبا کے پھیلنے سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محتاط رہنے اور نگرانی کرنے پر زور دیا۔مانڈویہ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر پروین بھارتی پوار، نیتی آیوگ کے رکن صحت وی کے پال، مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن، وزارت کے سینئر حکام، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، ہیلتھ اتھارٹی آف انڈیا اور دیگر ماہرین نے حصہ لیا۔Mandaviya Reviews Covid Preparations

جائزہ میٹنگ کے دوران منڈاویہ نے چوکسی، احتیاط اور نگرانی پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اور بھیڑ والی جگہوں پر کووڈ کے اصولوں کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ کل دیر شام تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں اور چیف سکریٹریوں کو لکھے گئے خط میں بھوشن نے کہا ہے کہ ریاستوں کو کووڈ انفیکشن سے نمٹنے کے لیے پانچ جہتی حکمت عملی پر کام کرنا چاہیے۔

ریاستوں کو کووڈ انفیکشن کے تمام مشتبہ کیسوں کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ ریاستوں کو کووڈ کے تمام معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانا چاہیے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جاپان، کوریا، چین، امریکہ اور برازیل میں کووڈ انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایسی صورتحال کے پیش نظر تمام ریاستوں کو چوکنا رہنا ضروری ہے۔ ان ممالک سے آنے والے کسی بھی مشتبہ کووڈ سے متاثرہ شخص کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mansukh Mandaviya On Fertilizers ملک میں کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے، منسکھ منڈاویہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.