ETV Bharat / bharat

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 7:37 PM IST

Updated : Apr 19, 2021, 7:47 PM IST

واضح رہے کہ اٹھاسی برس کے منموہن سنگھ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔

manmohan-singh-admitted-to-aiims-delhi-after-testing-positive-for-covid-19
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کورونا سے متاثر

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہیں ہلکے بخار کی شکایت کے بعد دہلی کے ایمز میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ دہلی ایمز نے ایک بیان میں کہا کہ منموہن سنگھ کو ٹراما سنٹر میں بھرتی کیا گیا ہے۔

اٹھاسی برس کے منموہن سنگھ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔

Manmohan Singh
منموہن سنگھ

منموہن سنگھ کے متاثر ہونے کی خبر ملنے کے بعد کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت مختلف رہنماؤں نے ٹویٹ کر کے ان کے صحتیاب ہونے کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیے: دہلی میں 6 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن

منموہن سنگھ کانگریس کے سینیئر رہنما ہیں اور فی الحال راجستھان سے راجیہ سبھا رکن ہیں۔ وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ سنہ 2009 میں ان کی ایمز میں ہی کورونری بائپاس سرجری ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ ملک بھر کورونا کے کیسیز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

Last Updated : Apr 19, 2021, 7:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.